محسن انسانیت امن کانفرنس

کانفرنس کا مقصد:عوام الناس میں پنجتن پاک ،آل رسول ۖ،اہلبیت اطہارسے عشق ومحبت کاجذبہ پیداکرنا،محرم الحرام شریف کی عظمت واہمیت سے آگاہی دینا،فروغ اسلام واستحکام اسلام کیلئے سید الشہداء سیدنا امام حسین  کی راہ حق میںبے مثال قربانیوں سے آگاہی دینا،عوام الناس کو یہ پیغام دینا کہ حسینیت  کاپرچار کرنیوالے امن پسند ہوتے ہیںجبکہ یزیدیت کے پیروکارظلم وبربریت کابازار گرم کرنیوالے ہوتے ہیں۔

کانفرنس  

مرکزی مجلس شوریٰ اور جید مشائخ عظام کیساتھ ملاقات

ملاقات کا مقصد  : حکومت اورعوام الناس کویہ آگاہی دینا کہ موجودہ حالات کا تقاضا یہ ہے کہ مشائخ عظام اللہ ورسول ۖ کی بارگا ہ اقدس سے عطا کردہ خاص الخاص صلاحیتوں کو بروئے کا رلائیں اورمیدان عمل میں آکر انسانیت کے روشن مستقبل کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

انسانی حقوق  

اجلاس برائے زلزلہ متاثرین

اجلاس کا مقصد : تمام انسانیت کوقدرتی آفات کی حقیقی وجوہات سے آگاہی دینا،ان آفات وبلیات کی بناپر ہونیوالی تباہی اوربربادی سے بچنے کاحل بتانا۔

اجلاس  

چوبیس گھنٹے فری لنگر شریف

اجلاس کا مقصد  : عوام الناس کواللہ تعالیٰ جل شانہ کے کامل واکمل محبوب اولیاء اللہ کی شان پاک سے آگاہی دینا ،ان کی صفات اورکردار سے آگاہ کرنا۔مخلو ق خدا کو اولیاء اللہ کی درگاہوںسے ملنے والے تبرکات اورلنگر شریف کی فضیلت سے آگاہی دینااوراس لنگر سے فیض یاب ہونے کی خوش خبری دینا۔مخلو ق خدا کی بے لوث خدمت (یعنی کھانے پلانے)کی اہمیت سے آگاہی دینا کہ یہ کام اتنا ارفع واعلیٰ ہے کہ جس سے اللہ ورسولۖ کی رضا حاصل ہوجاتی ہے۔

لنگر خانے  

مرکزی عہدیداران کوبریفنگ

لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کے تربیت یافتہ باوردی رضاکاران ضلعی حکومت کی طرف سے شہر کے مختلف راستوں پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کیساتھ مل کرامن وامان اور سلامتی کویقینی بنانے کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریںگے۔
موبائل ایمبولینس کے ذریعے اہلکاروں کے لئے لنگر کابھی خصوصی اہتمام کیاگیا ہے۔

محرم الحرام  

صوبائی وضلعی کارکنا ن کااہم اجلاس

ڈینگی مہم کامقصد  : عوام الناس کو اس خطرناک بیماری کے بارے میں آگاہی دینا اوراس سے بچنے کی حفاظتی تدابیر بھی بتانا۔حکومت کویہ آگاہی دینا کہ لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل اپنی مدد آپ کے تحت بے لوث اورمخلصانہ عوام الناس کی فلاح کیلئے سرگرم عمل ہے۔ڈینگی کے خلاف چلائی جانیوالی حکومتی مہم کو مزید تقویت دینا۔

مختلف مہلک امراض سے بچاِو کی تدابیر سے آگہی  

جشن عید میلادالنبیۖ کے سلسلے میںانٹرسکولز ''نعتیہ وتقریری مقابلہ جات ''

تلاوت قرآن مجید فرقان حمید(محمد رمضان نقشبندی )،بارگاہ رسالت مآب ۖ میں ہدیہ عقیدت (صاحبزادہ شبیر احمد سرکار)،نقابت (محمد ریحان نقشبندی )،ججز کے فرائض(اطہر مسعودنقشبندی ،محمد رمضان نقشبندی ،سرفراز احمد رازی)پروگرام منتظمین:(ناصر عارف ،غلام حیدر،محمد حامد رضا  )

جشن عید میلادالنبی