سالانہ تقریب تقسیم اسنادواجلاس عام

بمقام  : لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد         زیر اہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیر صدارت  : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل )
مہمان خصوصی  :  صداقت حسین لودھی صاحب (ناظم یونین کونسل نمبر 240)
شرکائے تقریب  : پنجاب بھر سے ضلعی صدورونمائندگان نے بھرپور شرکت کی جن میں پیر طریقت محمد راشدنقشبندی صاحب ( ضلعی صدرلاہور )، جناب صو فی عبدالمجید صاحب(ضلعی صدر رحیم یار خاں )، جناب عبدالطیف شاہد صاحب (بہاولپور)، جناب ڈاکٹر نورمحمد سگو صاحب (ملتان )، جناب میجر (ر) محمد صدیق صاحب (ضلعی صدر خانیوال )، جناب ملک محمد اشرف صاحب (ضلعی صدر پاکپتن شریف )، جناب محمد محسن صاحب (ضلعی صدر ساہیوال )، جناب پروفیسر شیخ ندیم اشرف صاحب (ضلعی صدر اوکاڑہ)، جناب محمد اسلم خان صاحب (ضلعی صدر گوجرانوالہ)، جناب غلام عباس صاحب (ضلعی صدر گجرات )، جناب ملک محمد یعقوب صاحب(ضلعی صدر سیالکوٹ )، جناب عارف ڈھنڈا صاحب (ضلعی صدر سرگودہا )اور جناب پیر طریقت احسان الحق ساجدصاحب نقشبندی (ضلعی صدر ٹوبہ )نے شرکت کی ۔
تقریب کی کاروائی  : انسانی ترقی و کمال کی معراج یہ ہے کہ اس کا وجود معاشرے کے دوسرے افراد کے لئے فائدہ پہنچانے والا بن جائے ۔خالق کائنات نے انسان کو اپنی بندگی اور خدمت خلق کے لئے پیدا فرمایا ہے ارشاد ربانی ہے ''نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرو '' رحمتہ ً  اللعالمین سیدنا محمد رسول ۖ کا فرمان عالی شان ہے کہ ''تم میں بہترین انسان وہ ہے جس سے دوسرے انسان فائدہ اٹھائیں''ایک اور جگہ پر آپ ۖ نے ارشاد پاک فرمایا کہ''ساری مخلوق اللہ کی عیال ہے مخلوق میں سب سے زیادہ محبوب اللہ کے نزدیک وہ ہے جو اللہ کی عیال یعنی مخلوق کے ساتھ زیادہ بھلائی سے پیش آئے ''خلفائے راشدین نے خدمت خلق میںاپنے آقا ومولاۖ کی کامل اطاعت کرتے ہوئے وہ کارہائے نمایاں سرانجام دئیے کہ قیامت تک آنے والے انسان ان سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں گے۔حضرت سیدنا علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ''آپ ۖ کے قریب ترین لو گ صالح ترین لوگ ہوتے تھے اور ان میں سے آپ کی نظر میں زیادہ صاحب فضلیت وہی ہوتا جو عام لوگوں کی زیادہ بھلائی چاہتا تھا اور آ پ کے نزدیک وہی شخص صاحب مرتبہ ہوتا جو لوگوں کے دین و دنیا کے کام آتا اور انکے ساتھ محبت و اخلاق سے پیش آتا ۔عصر حاضر میں پھیلی ہوئی انارکی افراتفری اور اخلاقی تاریکی کا خاتمہ نہ تو کسی حکومت یا غیر سرکاری ادارے کے بس کی بات ہے نہ ہی ظاہر ی تعلیم اس مسئلے کا حل ہے ادارے یا حکومتیں بھی تو افراد ہی چلاتے ہیں جب تک مخلص اور باصفا افراد پیدا نہیں ہوں گے تمام منصوبے ناکامی سے دوچار ہوں گے تعلیم اور ڈگریاں تو عام ہورہی ہیں مگر اسلامی اقدار معدوم ہوتی جارہی ہیں اس عظیم بحران کا واحد حل تعلیم کے ساتھ فر د کی تربیت وروحانی بالیدگی ہے لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن نے مختصر سے عرصے میںجو کامیابیاں حاصل کی ہیںاس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس کی سرپرستی حضرت صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کررہے ہیں،اور کمیونٹی ورکرزاللہ و رسول ۖ کی رضا کے لئے فلاح و بہبود کے کام سرانجام دے رہے ہیں ۔ لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کا دائرہ کار نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ممالک میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی یہ تربیت کا اثر ہے کہ لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کے کارکنان انسانیت سے شدید محبت کرنے والے بن گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ فائونڈیشن کے کارکنان فلاح انسانیت اور اصلاح معاشرہ کے حوالہ سے کارہائے نمایاں سرانجام دے رہے ہیں۔    
اس پروقار تقریب کاآغاز بروز اتوار بعد نماز عشاء لا ثانی سیکر ٹریٹ غلام رسول نگر پیپلز کالونی نمبر 2فیصل آباد میں ہوا ۔جس کا آغا ز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔جس کی سعادت جناب قاری محمد رمضان صاحب نے حاصل کی ۔اس کے بعدآقاء کل ۖ کی بارگاہ رسالت پاک میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے جس کی سعادت پروردہ ء آغوش ولائیت صاحبزادہ شبیر احمد سرکار ،صاحبزادہ طہور احمد سرکار نے حاصل کی اور لاثانی نعت کلام کونسل کے مشہور ومعروف ثناء خوان مصطفٰیۖ جناب محمد اکمل نقشبندی صاحب نے دف کے ساتھ کلام پیش کر کے حاضرین محفل پر وجد انہ کیفیات طاری کردیں۔
ایگزیکٹو باڈی لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن جس میں صدر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن جناب ملک محمد اکرم سعید صاحب ، پیر لیاقت علی صاحب (ایگزیکٹو ممبر فائونڈیشن)،پیر رانا محمد طاہر صاحب (ایگزیکٹو ممبر فائونڈیشن)،نذیر حسین صاحب (ایگزیکٹو ممبر فائونڈیشن)،جناب صاحبزادہ  پیر سید فضل الرحمن صاحب (صوبائی کوارڈینیٹر فائونڈیشن )اور جناب عبدالقیوم معراج صاحب (جنرل سیکرٹری فائونڈیشن )شامل تھے ۔2005میں فائونڈیشن کے حوالے سے تمام اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس کے بعد حتمی فہرست مرتب کی گئی ۔جس کی منظوری جناب چئیرمین صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمائی۔فلاح انسانیت کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دینے والے کارکنان نے چئیرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکارکے دست مبارک سے میڈلز اور اسناد وصول کیں۔صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع فیصل آباد نے تمام اضلاع میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔اور ضلع فیصل آباد کی نمائندگی کرتے ہوئے محترم پیر لیاقت علی نقشبندی صاحب نے میڈل اور جناب نذیر حسین صاحب نے صدیقی لاثانی سرکار صاحب سے سند وصول کی۔ضلع فیصل آباد کے 33ذیلی حلقوں میں پہلی پوزیشن حلقہ غلام محمد آباد نے حاصل کی اور صدر غلام محمد آباد تنظیم جناب محمد عاصم عاصی صاحب نے سند وصول کی۔دوسری پوزیشن غلام رسول نگر مرکزی آستانہ عالیہ نے حاصل کی اور اس کا انعام جناب پیر رانا محمد طاہر صاحب (مرکزی رکن)نے سند وصول کر کے کیا۔تیسری پوزیشن حلقہ منصور آباد نے حاصل کی اور منصور آباد تنظیم جناب ارشاد احمد صاحب /جناب ریاض احمد صاحبنے سند وصول کی.ضلع فیصل آباد میں  بہترین انفرادی کارکردگی پر جناب محمد ناصر علی گل صاحب(مرکزی رکن)جناب محمد اعجاز صاحب(غازی آبا د تنظیم)اور جناب عبدالخالق سابی صاحب (حلقہ 224فتح دین والی)نے اپنی اپنی اسناد جنا ب صدیقی لاثانی سرکار صاحب سے حاصل کیں۔تمام اضلاع میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن ضلع لاہور نے حاصل کی جس کا انعام ضلعی صدر جناب پیر طریقت محمد راشد نقشبندی صاحب نے وصول کیا اور قبلہ صدیقی لاثانی سرکار  صاحبنے انہیں میڈل پہنایا۔ لاہور کے ذیلی حلقوں میں پہلی پوزیشن حلقہ سوڈیوال دوئم نے حاصل کی اور صدر سوڈیوال تنظیم جناب شہزاد معراج صاحب نے سند کی صورت میں انعام وصول کیا ۔دوسری پوزیشن حلقہ اچھرہ نے حاصل کی اور صدر حلقہ اچھرہ جناب صباح محمود صاحب نے سند حاصل کی ،تیسری پوزیشن حلقہ ٹائون شپ نے حاصل کی اور  صدر حلقہ ٹائون شپ جناب محمد نواز علی صاحب نے اسناد وصول کی۔پنجاب کے تمام اضلاع میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن دو اضلاع ضلع گوجرانوالہ اور ضلع رحیم یار خان نے حاصل کی اس کا انعام ضلعی صدر جناب محمد اسلم نقشبندی صاحب نے میڈل کی صورت میں انعام وصول پایا ۔ضلع گوجرانوالہ سے جناب محمد فاروق صاحب ، امیر حلقہ جناب پیر گلزار احمد صاحب اور جناب قیصر محمود صاحب نے اسناد کی صورت میں اپنے اپنے انعاما ت وصول کئے۔ضلع رحیم یار خاں کے ضلعی صدر جناب صوفی عبدالمجید صاحب نے میڈل کی صورت میں اپناانعام وصول کیا،دوسرا انعام تحصیل صدر لیاقت پور سے جناب حاجی سعید احمد صاحب اور تیسرا انعام تحصیل صدر صادق آباد جناب نور الحسن صاحب نے اسناد کی صورت میں اپنے اپنے انعاما ت وصول کئے ۔دیگر اضلاع میں ضلعی صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ پیر طریقت جناب احسان الحق ساجد صاحب نقشبندی معصومی نے ،جناب خالد مقصود صاحب،جناب خالد منیر صاحب اور جناب محمد اعظم صاحب نے اسناد کی صورت میں اپنے اپنے انعامات وصول کئے۔ضلعی صدر سرگودھا جناب محمد عارف ڈھنڈا صاحب ،جناب شکیل احمد صاحب ،جناب عمران احمد صاحب ،جناب قاری ظہیر احمد صاحب اور جناب محمد عرفان صاحب نے اسناد کی صورت میں اپنے اپنے انعامات وصول کئے۔ضلع سیالکوٹ سے ضلعی صدر جناب ملک محمد یعقوب صاحب ،امیر حلقہ جناب عبدالغفور صاحب ، ڈاکٹر غلام مصطفی صاحب ،چوہدری محمد اشرف صاحب ،نذرحسین صاحب اور جناب محمد اعظم صاحب نے اسناد کی صورت میں اپنے اپنے انعامات حاصل کئے ۔ضلع ملتان سے ضلعی صدر جناب ڈاکٹر نورمحمد سگو صاحب اور جناب خلیل شہزاد صاحب نے اپنی اسناد وصو ل کیں ،ضلع گجرات سے ضلعی صدر جناب غلام عباس صاحب نے اپنی اور جناب امداد حسین صاحب کی سند وصول کی۔ضلع بہاولپور سے ضلعی صدر جناب عبدالطیف شاہد صاحب،جناب محمد عظیم صاحب اور محمد کوکب حمید صاحب نے صدیقی لا ثانی سرکار صاحب سے اپنی اسناد حاصل کیں ۔ضلع خانیوال سے ضلعی صدر جناب میجر (ر) محمد صدیق صاحب ،ضلعی نائب صدر جناب خالد محمود بسرا صاحب اورضلعی جنرل سیکر ٹری جناب محمد عدنان صاحب نے اپنی اسناد حاصل کیں ۔ضلع پاکپتن شریف سے ضلع صدر جناب ملک محمد اشر ف صاحب اور ضلعی نائب صدر جناب محمد اسماعیل صاحب اسناد وصول کیں ۔ضلع راولپنڈی سے جناب محمد ارشد صاحب (ضلعی صدر راولپنڈی ) اور جناب محمد نعیم صاحب (امیر حلقہ راولپنڈی ) نے اپنی اپنی اسناد صدیقی لا ثانی سرکار صاحب سے حاصل کیں ۔
تقریب کے انعقاد کامقصد  :حضور نبی کریم روف الرحیم ۖ،خلفائے راشدین اوربزرگان دین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام الناس میں فلاح انسانیت کا جذبہ بیدارکرنا،فلاح انسانیت کاشعوراجاگرکرنا،اس کی اہمیت وافادیت سے آشنائی حاصل کرنا،فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے اس عظیم الشان مشن کیلئے شبانہ روزکاوشیں کرنیوالے کمیونٹی ورکرز کی حوصلہ افزائی کرنااورفائونڈیشن کی کارکردگی کومزید بہترکرناشامل تھا۔
حضرت صدیقی لاثانی سرکارصاحب کاتقریب سے خطاب  :
آپ نے کہا کہ جناب عبدالقیوم صاحب ہمارے جنرل سیکر ٹری ہیں دوسرے لوگوں نے انعامات حاصل کر لئے ہیں ان کا بھی انعام بنتا ہے کیونکہ فائونڈیشن کے تمام نظام کو Manageکر رہے ہیں تمام کولیکشن اور Dealingsکررہے ہیں اور اس تقریب کا سارا انتظام بھی انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر Arrangeکیا ہے ۔اس کے بعد قبلہ صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے انتہائی شفقت اور کرم فرماتے ہوئے پھولوں کی مالا جناب عبدالقیوم صاحب کو پہنائی ۔اس کے بعد جناب صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے صدر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن جناب ملک محمد اکرم صاحب نقشبندی (لاہور)کے بارے میں ان کی خدمات کا ذکر فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ جناب ملک صاحب نے لاہورمیں فائونڈیشن کاایک بہترین صوبائی Officeبمعہ فرنیچر ،کمپیوٹرز ،ٹیلی فونز اور فیکس مشین لیکر دیا ہے جس سے فائونڈیشن کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا اور 2005کے دوران ان کی کارکردگی لائق تحسین ہے اور ان کی خدمات پر ان کو بھی میڈل پہنایا ۔ آپ نے مزید کہا کہ اللہ تبارک وتعالی کا کروڑ ہا شکر ہے جس نے ہمیں اپنی مخلوق خدا کی خدمت کی توفیق عطاکی ہم ہر کام اللہ کی رضا اور مخلوق کی بھلائی کے لئے کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کسی بھی قسم کی دنیاوی پر یشانی ہمیں ہماری منزل سے دور نہیں کرسکتی بلکہ اللہ کی رحمتیں ہماری منزل آسان کر دیتی ہیں ہم نے تمام روایات سے ہٹ کر ہر سطح پر بلاتفریق انسانیت کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید سائنسی اور روحانی انداز میں معاشرہ میں مثبت ،اعتدال پسند ،اور قابل عمل رویوں کے فروغ کے لئے عملی کو ششیں کی ہیں ۔معاشرہ کو تشدد ،ناانصافی ،عدم تحفظ ،اور غیر اخلاقی اقدار کے بھنور سے نکال کر اسے امن و سلامتی ،عدل و انصاف ،انسانی حقوق ،صبر و تحمل ،بردباری ،اخلاص اور مساوات کی سچی تعلیمات سے زندگی کے حقیقی راستوں کی طرف گامزن کرنا ہے اور ہم سب نے مل جل کر پاکستان سے غربت ،بے روزگاری ،بیماریوں اور ناخواندگی کا خاتمہ کرنا ہے اور مخلوق خدا کی خدمت اور آسانی کے لئے مزید فلاحی ادارے قائم کر نا ہیں (انشاء اللہ )

تقسیم اسناد و حسن کارکردگی ایوارڈز اجلاس