حضرت صدیقی لاثانی سرکارصاحب کااپنے وفد کیساتھ تبلیغی دورہ

 فلاحی ادارہ جات کا افتتاح اورمختلف سلاسل طریقت کے مشائخ کی تنظیم مشائخ میںشمولیت
 بمقام  : پاکپتن شریف         زیر اہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل اورتنظیم مشائخ عظام پاکستان
مہمانان گرامی  : پیر الطاف حسین نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام پاکستان ) ،پیر محمد صادق چشتی(صوبائی صدرتنظیم مشائخ عظام پاکستان) ،ڈاکٹر محمد ارشد،ناظم طاہر محمود ،نائب ناظم مظفر اقبال اور محمد اشرف نقشبندی( صدر لاثانی ویلفئیر فائونڈیشن پاکپتن شریف )،اطہر مسعودنقشبندی (معروف ثناء خوان )،دولت علی نقشبندی (معروف ثناء خوان )،فداحسین نقشبندی (معروف ثناء خوان )،محمد ریحان نقشبندی (مرکزی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )سمیت قرب وجوار کی تنظیموں کے کارکنان بھی شامل تھے۔
دورے کامقصد  :ادارہ جات کاافتتاح کرنا،مختلف سلاسل طریقت کے جیدمشائخ عظام سے ملاقاتیںکرنا،تنظیمی کارکردگی کاجائزہ لینا،اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی کرنا۔
دورے کی کاروائی  :  آپ نے اپنے وفد کیساتھ پاکپتن شریف کا تبلیغی دورہ کیا ۔جہاں علاقے کی معروف مذہبی، سماجی وسیاسی شخصیات سمیت ہزاروں مریدین نے پرتپاک استقبال کیا۔ آپ نے سب سے پہلے زہد الانبیاء حضور سیدنا بابا فرید الدین گنج شکر  کے مزار پرانوار پر حاضری دی ۔حاضری کے موقع پر آپکی دستار بندی کی گئی ۔آپ نے دربار اقدس پر عوام الناس میںلنگر شریف بھی تقسیم کیا۔آپ نے مختلف سلاسل طریقت کے جید مشائخ عظام سے ملاقاتیں کیں ،فلاحی ادارہ جات کا افتتاح کیااورایک عظیم الشان محفل پاک ذکرونعت کی صدارت فرمائی جس میں ثناء خوان مصطفیۖ نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔پاکپتن شریف کے مختلف علاقوں میں لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن کے فلاحی ادارہ جات کااپنے دست مبارک سے افتتاح کیا،کیمبرج کالج پاکپتن شریف کاخصوصی وزٹ بھی کیا۔
حضرت صدیقی لاثانی سرکارصاحب کاعظیم الشان محفل ذکرونعت کے شرکاء سے خطاب :
آپ نے کہا کہ بے شک بزرگان دین کی زندگیاں اور تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں جنہوں نے اللہ ورسول ۖ کے عشق ومحبت میں اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کردیا ۔ان کی بے مثال قربانیوں اور محنت کی بدولت پوری دنیا بالخصوص برصغیر پاک وہند میں اسلام کی شمع روشن ہوئی جو انشاء اللہ قیامت تک روشن ہی رہے گی ۔ہمیں بھی اپنی زندگیاں بزرگان دین  کی تعلیمات کیمطابق گزارنی چاہییں ۔تمام سلاسل طریقت سے تعلق رکھنے والے 5000سے زائد جید مشائخ عظام تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شامل ہو چکے ہیںجو عنقریب ملک پاکستان میں روحانی انقلاب برپا کر کے پاکستان کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کر دیں گے۔مشائخ کی اتنی بڑی جماعت سے حکومت کا استفادہ حاصل نہ کر نا نہایت قابل افسوس ہے۔
مختلف سلاسل طریقت کے جید مشائخ عظام سے ملاقات اوران کی تنظیم مشائخ میں شمولیت اوراظہار خیال  :
 سابقہ ضلعی امیر ادارہ منہاج القرآن،علمائے پاکستان پاکپتن شریف پیر سید محمدمظفر علی شاہ صاحب بخاری اور پیر صوفی اصغر علی نقشبندی خلیفہ مجاز پیر حاجی عبدالرشید نقشبندی نے تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شمولیت اختیار کی اور اپنے مشترکہ بیان میںکہاکہ صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی دین اسلام کے فروغ کے لئے کی گئی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
فلاحی منصوبہ جات کاافتتاح  :
آپ نے لاثانی ویلفئیر فائونڈیشن کے زیر اہتمام پاکپتن شریف میں جاری 8فلاحی ادارہ جات کا باقاعدہ اپنے دست مبارک سے افتتاح کیا۔ان میں لاثانی ایجوکیشن پبلک سکول ،مدرسہ عرفان القرآن لاثانیہ مچھلی چوک،مدرسہ عرفان القرآن لاثانیہ راکھ پل ،مدرسہ عرفان القرآن لاثانیہ اسلام نگر ،لاثانی دستکاری سنٹر فرید نگر اورلاثانی دستکاری سنٹر اسلامیہ کالونی شامل ہیں۔آپ نے کمیبرج کالج پاکپتن شریف کاوزٹ کیا جہاں طلبہ وطالبات نے آپ کی زیارت کی اور علم وعمل میں ترقی کے حوالہ سے خصوصی دعا کروائی ۔

تبلیغی دورے