چوبیس گھنٹے فری لنگر شریف

اجلاس کا مقصد  : عوام الناس کواللہ تعالیٰ جل شانہ کے کامل واکمل محبوب اولیاء اللہ کی شان پاک سے آگاہی دینا ،ان کی صفات اورکردار سے آگاہ کرنا۔مخلو ق خدا کو اولیاء اللہ کی درگاہوںسے ملنے والے تبرکات اورلنگر شریف کی فضیلت سے آگاہی دینااوراس لنگر سے فیض یاب ہونے کی خوش خبری دینا۔مخلو ق خدا کی بے لوث خدمت (یعنی کھانے پلانے)کی اہمیت سے آگاہی دینا کہ یہ کام اتنا ارفع واعلیٰ ہے کہ جس سے اللہ ورسولۖ کی رضا حاصل ہوجاتی ہے۔

لنگر شریف کی بدولت ہزاروں لاعلاج مریضوں کوشفا یابی نصیب ہورہی ہے
بمقام  : آستانہ عالیہ لاثانیہ فیصل آباد     زیر اہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیر سرپرستی  : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
اجلاس کا مقصد  : عوام الناس کواللہ تعالیٰ جل شانہ کے کامل واکمل محبوب اولیاء اللہ کی شان پاک سے آگاہی دینا ،ان کی صفات اورکردار سے آگاہ کرنا۔مخلو ق خدا کو اولیاء اللہ کی درگاہوںسے ملنے والے تبرکات اورلنگر شریف کی فضیلت سے آگاہی دینااوراس لنگر سے فیض یاب ہونے کی خوش خبری دینا۔مخلو ق خدا کی بے لوث خدمت (یعنی کھانے پلانے)کی اہمیت سے آگاہی دینا کہ یہ کام اتنا ارفع واعلیٰ ہے کہ جس سے اللہ ورسولۖ کی رضا حاصل ہوجاتی ہے۔
حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب کاشرکائے اجلاس سے خطاب :         
آپ نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم سے ہم نے اپنے اسلاف کے نقش قدم مبارک پر چلتے ہوئے دور حاضر کی ہوشربا مہنگائی اورغربت کے باوجود آستانہ عالیہ پر مخلوق خدا کیلئے چوبیس گھنٹے فری لنگر شریف جاری کیا ہوا ہے ۔آستانہ عالیہ لاثانیہ بلا امتیاز مذاہب ومسالک ہر وقت مخلوق خدا کی خدمت میں پیش پیش ہے اور پھر سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آستانہ عالیہ سے لاعلاج مریض لنگر شریف کھانے سے شفاء پارہے ہیں اور بڑی تیزی سے لوگوں کو روحانی جسمانی فیوض وبرکات بھی حاصل ہورہے ہیں ۔یہ اس لئے کہ اللہ کے کامل ولیوں کی یہ شان مبارکہ ہے کہ وہ اپنے خداکی رضا وخوشنودی کیلئے اس کی مخلوق سے اتنا بے لوث پیار ،محبت کرتے ہیں کہ ان کی تکالیف اور دکھوں کو اپنی تکالیف اور دکھ سمجھتے ہیں اور انہیں ہر ممکن طریقے سے حل کرنے کی کوشش بھی فرماتے ہیں اور پھر یہ وہ سعادت ہے جس سے بہت جلد اللہ ورسولۖ کی رضا حاصل ہوجاتی ہے کہ اس کی بھوکی اور پیاسی مخلوق کو بے لوث ہوکر اس کی خدمت کی جائے ۔اور اللہ کے کامل فقراء کی یہ بڑی نشانی نہ صرف تاریخ سے ثابت ہے بلکہ آج بھی مشاہدہ کیا جاسکتا ہے جس میں حضور سیدنا داتا گنج بخش  ،حضورسیدنا بابا فرید الدین گنج شکر  ،سخی لعل شہباز قلند ر  ،حضور سیدنا پیر جماعت علی شاہ محدث علی پوری  ،حضور سیدنا ولی محمد شاہ چادر والی سرکار  اور پاکستان بھر میں مشہورومعروف اولیاء اللہ کی درگاہوں سے مخلوق وخدا آج بھی فری لنگر شریف کھا رہی ہے ۔

لنگر خانے