اجلاس برائے زلزلہ متاثرین

اجلاس کا مقصد : تمام انسانیت کوقدرتی آفات کی حقیقی وجوہات سے آگاہی دینا،ان آفات وبلیات کی بناپر ہونیوالی تباہی اوربربادی سے بچنے کاحل بتانا۔

زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی کیمپس لگائے گئے
بمقام  : لاہور        زیر اہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیر صدارت  : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل)
شرکائے اجلاس  : فائونڈیشن کے مرکزی ،صوبائی اورضلعی صدورسمیت اہم کارکنان شریک ہوئے۔
اجلاس کا مقصد : تمام انسانیت کوقدرتی آفات کی حقیقی وجوہات سے آگاہی دینا،ان آفات وبلیات کی بناپر ہونیوالی تباہی اوربربادی سے بچنے کاحل بتانا۔
حضرت صدیقی لاثانی سرکارصاحب کا اجلاس سے خطاب :
آپ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں تمام پاکستانی متحد ہو کرمتاثرین زلزلہ کی ہر طرح سے امداد اور بحالی کے لئے کو شش کریں انہوں نے مزید کہا کہ ان آفات و بلیات کی وجوہات کو دینی و اخلاقی روحانی تناظرمیں تلاش کرنے کی ضر ورت ہے پور ی انسانیت کو چاہیے کے اپنے اعمال کا جائز ہ لیں اور دوسروںکے ساتھ بے جا ظلم اور نا انصافی سے اجتناب کرتے ہوئے اولیاء اللہ کی گستاخی سے باز رہیںتو انشاء اللہ تعالی عذاب الہی غضب سے رحمت میں تبدیل ہو جائیں گے ۔آپ نے مزیدکہا کہ اخلاقی اعتبار سے اقوام عالم جن نافرمانیوں کا شکار ہے انکو دورکرنے سے پو ری انسانیت مکمل طور پر اللہ کی رحمت میں آجائے گی ضر ورت اس امر کی ہے کہ اولیاء اللہ کے پیغام محبت اور رواداری کو فر وغ دیا جائے اور بہتری کیلیئے ان سے مکمل مشاورت اور رابطہ رکھا جائے جس کے لئے مو جو دہ حکمرانوں کو سنجیدگی سے غور و فکر کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔آپ نے کارکنان کوہدایات جاری کیں کہ متاثرین زلزلہ کی مالی اور عملی معاونت کے لئے کوششوں کو تیز کیا جائے اور پورے پاکستان میں ریلیف کیمپس لگائے جائیں ۔آخر میں زلزلہ سے ہلاک ہونے والوںکے لیے خصو صی دعا کی گئی ۔  

اجلاس