فلاح انسانیت

لاثانی ویلفیئرفاونڈیشن شب وروزغریب اور دکھی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاںہے

20اکتوبر2012ء لاثانی سیکرٹریٹ میںروزنامہ پاکستان کے فورم پرمرشد اکمل صدیقی لاثانی سرکار نے فرمایا کہ لاثانی ویلفیئرفاونڈیشن شب وروزغریب اور دکھی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاںہے۔فائونڈیشن کے ادارہ جات کی کارکرگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فرمایا کہ لاثانی ویلفیئر فائوندیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل کے 1400دفاتر قائم ہوچکے ہیںجہاں 5600تنظیمی عہدیداران اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،اس کیساتھ ساتھ284لاثانی کلینکس ،150تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے دفاتراور پاکستان بھر میںماہانہ 6400مرد حضرات کی محافل ذکرو نعت وروحانی تربیتی نشستیںاور 7500خواتین کی محافل ذکرونعت وروحانی تربیتی نشستیںمنعقد ہورہی ہیں۔جبکہ خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے85دفاتر،18دستکاری سنٹرز،20مدارس ،5کمپیوٹر سنٹرزاور 5سکولز بھی کھولے گئے ہیں۔فری لنگر خانوںکے حوالے سے آپ نے بتایا کہ پاکستان بھر کے بہت سے شہروں میںہر خاص وعام مردوخواتین کیلئے لنگر خانے بھی قائم کئے گئے ہیںاور روزبروز یہ سلسلہ بڑ ھ رہاہے اور وہ دن دور نہیں جب ہر شہر اور دیہات میںمفت لنگر خانے قائم ہوں گے اور جب تک میری آخری سانس موجودہے دکھی انسانیت کی خدمت اور فلاح وبہبو د کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔

لوگوں کی فلاح و بہبود