عید الاضحی کے موقع پراجتماعی قربانی کااہتمام

 مخلوق خدا کے دکھوںکوسمیٹناہی حقیقی عید ہے

 اجتماعی قربانی کئے جانے کے موقع پرآپ نے فرمایا کہ جس طرح یہاں مرکز پر ہر سال عید الاضحی کے موقع پراجتماعی قربانی کااہتمام ہوتاہے اسی طرح پاکستان کے بہت سے علاقوںمیں ہماری فائونڈیشن کے پلیٹ فارم پر اجتماعی قربانیوں کااہتمام ہوتاہے اور سنت نبوی ۖ کی پیروی کرتے ہوئے مستحقین ،غربا ومساکین سمیت ضرورت مندوںکی بہت بڑی تعداد کوعید کی خوشیوںمیں شامل کیاجاتاہے۔مخلوق خدا کی بے لوث خدمت کرنا نہ صرف بہت بڑی عبادت ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا وخوشنودی کاذریعہ بھی ہے ۔آپ نے مزید فرمایا کہ لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن ملک بھر میں اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے مخلوق خدا کے دکھوںکوسمیٹنے میں اپنا بھرپور کردار اداکررہی ہے اوردکھیوںکے دکھوںکوسیمٹناہی مسلمان کی حقیقی عید ہے۔

لوگوں کی فلاح و بہبود