سٹرکوںکومکانوںکی بنیادوںسے زیادہ اونچانہیں بنانا چاہیے

9مئی 2012کومجلس شوریٰ کے اجلاس میں صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے محکمہ شاہرات پنجاب کے حوالے سے اس بات کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے فرمایا کہ جب محکمے والے سٹرکیں بناتے ہیں تو اس بات کوقطعاًبھول جاتے ہیں کہ یہاںلوگ رہائش پذیر ہیںاورپرانی سٹرکوںکاملبہ اٹھا کرمکانوں کے قریب انہیں سٹرکوں پر ڈال کران کواونچا کردیا جاتاہے جس کی بناپر رہائشی شدید مشکلات کاشکار ہوجاتے ہیں۔ علاقہ غلام رسول نگر یونین کونسل 245اور قرب وجوار میں ایسی بہت سے سٹرکیں بنائی گئی ہیں جن کو بناتے وقت اس بات کوبالکل نظر انداز کردیاگیا کہ سٹرکیں مکانات سے اونچی بن رہی ہیںاور لوگ بارش ،سیلاب یا واساوالوںکے ناقص انتظامات کی وجہ سے ابلتے ہوئے گٹروں سے جب پانی گھروںمیں داخل ہوجاتاہے تو ان کی زندگی ایک عذاب بن جاتی ہے ۔انہوںنے ذمہ داران سے یہ مطالبہ کیا کہ محکمے والوں کو اس بات کاسختی سے پابند بنایا جائے کہ سٹرکیں رہائشی علاقوں میں مکانات کی بنیادوںسے اونچی نہیں بنانی چاہییں۔ مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں اس بات کاخاص خیال رکھاجاتاہے بلکہ ان ممالک میں اس حوالے سے بہت سخت قوانین بنائے گئے ہیںاور محکمہ والوںکوایساکرنے سے سختی سے روکاگیا ہے ،کسی کی جرات نہیں ہوتی کہ مکانات سے ایک انچ بھی سٹرک کواونچا بنایاجائے۔اجلاس کے اختتام پر صوبائی اور وفاقی حکومتوںسے مطالبہ کیاگیا کہ جن علاقوںمیں ایسا کیاجارہاہے محکمہ شاہرات پنجاب اور متعلقہ اداروںکے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

لوگوں کی فلاح و بہبود