استحکام پاکستان اور فروغ امن کیلئے سرگرم عمل

آستانہ عالیہ پر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے وفدسے میٹنگ کرتے ہوئے صدیقی لاثانی سرکار نے فرمایا کہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان عرصہ دراز سے استحکام پاکستان اور فروغ امن کیلئے سرگرم عمل ہے ،اور لاکھوں کی تعداد میں ہماری تنظیم میں شامل مشائخ اوران کے لاکھوںپیروکارپورے پاکستان میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ،ہر حکومت کو پاکستان کی بہتری کیلئے تنظیم مشائخ عظام پاکستان اپنی تجاویز دیتی رہی ہے ،کیو نکہ اس میں شامل کارکنان عوام الناس کی بے لوث خدمات میں سرگرم عمل ہیں موجودہ  حالات میں ملک پاکستان کو نیک اور مخلص حکمرانوں کی ضرورت ہے ۔تنظیم مشائخ عظام ،لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن ،اور بین المذاہب امن اتحا د پاکستان میں شامل لاکھوں کارکنان نئی اور مخلص حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

مخلص قیادت کا انتخاب