مشائخ عظام سے رابطے اور مشاورت کرنے سے ہی ملک وملت کی سلامتی اور استحکام ممکن ہے

سفیر امن صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے 25جنوری 2012کو مجلس شوریٰ کے اجلاس میںآپ نے فرمایا کہ لاہور سمیت ملک کے مختلف ہسپتالوں،کلینکس اور میڈیکل اسٹور زمیںغیر معیاری اور ایکسپائری ادویات کی ترسیل نسانیت دشمنی پر مبنی ہے اورکوئی بھی ایسا کام جس سے بے گناہ انسانوں کی جانیں ضائع ہوں وہ انتہائی گھنائونا فعل ہے ۔اب تک پنجاب کے مختلف ہسپتالوںمیں کئی بے گناہ مریض اپنی جانوںسے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اس گھنائونے فعل میں حکومت برابر کی ذمہ دارہے۔ ہم کئی سالوں سے تمام حکومتوںکواسلام کے امیج کوبہتر کرنے اور ملک وملت کی سلامتی اور استحکام کیلئے تجاویز دیتے آرہے ہیںکہ جب تک حکمران مخلص اور محب وطن مشائخ سے مشاورت اور رابطہ نہیں کریگی اس وقت تک نہ تو حکومتی کارکردگی بہتر ہوسکتی ہے اور نہ ہی عوام میں خوشحالی اور امن وامان کی صورتحال کویقینی بنایا جاسکتاہے۔آپ نے مزید کہاکہ ذمہ داران ایسے انسانیت سوز کاموںکوروکنے میں اپنا بھرپور کرداراداکریں ۔بحیثیت مسلمان ہمیں انسانوں سے ہی نہیں بلکہ دوسری مخلوقات کیساتھ بھی حسن سلوک روارکھنے کادرس دیا گیا ہے۔

مخلص قیادت کا انتخاب