کرپشن مکائو،ملک بچائو

ذاتی مفادات کی سیاست کرنیوالوںنے اب بھی توبہ نہ کی تو وہ ذلیل وخوار ہوجائیں گے

 ''کرپشن مکائو،ملک بچائو ''ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدیقی لاثانی سرکا رصاحب نے فرمایا کہ ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے ذمہ دار تمام سیاسی جماعتوںاور حکومتی اداروںمیں موجود کرپٹ افرادہیں۔جب الیکشن کا وقت آتا ہے تو یہی لوگ اپنی چاپلوس حرکتوں سے عوام کو بے وقوف بناکر وقتی طورپر کچھ سہولیات دے کر دوبارہ پھر مسلط ہوجاتے ہیں۔حکومتی اراکین اور اپوزیشن کے اراکین سب ایک دوسرے پر کرپشن کے الزام لگا رہے ہیں ،عوام الناس یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ کون صحیح اور کون غلط ہے؟ ۔کرپٹ ذمہ دار افراد کی وجہ سے آج پاکستان سنگین بحرانوں میں پھنسا ہوا ہے ۔ذمہ دارکرپٹ لوگوں نے کروڑوں عوام کویر غمال بنارکھا ہے۔پہلے سے بھی زیادہ عوام کومسائل کی دلدل میں پھنسادیاگیا ہے۔آپ نے مزیدفرمایاکہ مہنگائی ،بے روز گاری ،کرپشن ،غربت لوٹ مار ،بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ ،انصاف کی فراہمی میں تعطل،عدالتی فیصلوں پر عمل نہ ہونا جیسے گھمبیر مسائل میں گھری مخلوق خدا کے دکھوںکامداواکرنے کیلئے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی طرف سے گزشتہ کئی ماہ سے ''کرپشن مکائو،ملک بچائو ''احتجاجی تحریک جاری ہے جس کے ذریعے عوام الناس میں سیاسی شعورکی بیداری پیداکی جارہی ہے تاکہ عوام محب وطن،مخلص اورنیک لوگوںکی پہچان کرسکے اور کرپٹ ،دھوکہ بازاورغدارلوگوںکامحاسبہ کرنے کی جرات کرسکے۔،چارسالہ حکومتی دورمیں مہنگائی میں200سے300فیصدیعنی تمام ریکارڈزٹوٹ چکے ہیں۔خودکشیوں،سٹریٹ کرائمز، ڈکیتیوں،اغوابرائے تاوان اور لوٹ مارکی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوچکاہے۔عدلیہ مختلف محکموںمیںکرپٹ افرادکیخلاف ازخودنوٹس لیکر انہیں نااہل قراردے۔گزشتہ کئی ماہ سے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کیجانب سے عوامی سروے کے مطابق 40%سے زائد لوگوںنے ان کرپٹ سیاسی عناصر سے تنگ آکر پاک فوج کے حق میں رائے دی کہ وہ عدالتی فیصلوںکے عمل درآمد میں اپنا بھرپور کردار اداکرے اور ملک کی سلامتی کیلئے دئیے گئے حلف کے مطابق اپنی ذمہ داری اداکرے اور60%کی رائے میںمشائخ عظام کے حق میں رائے دی کہ وہ آگے بڑھ کر ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں۔

مخلص قیادت کا انتخاب  مثالی حکمرانی اور صحابہ کرم  نااہل اور کرپٹ حکومت  

بچوں کےسلیبس سےاہم مضامین کے اخراج کے خلاف شدید احتجاج 

سلیبس سے حضورﷺ ،امہات المومنینؓ ،صحابہ کرامؓاوراولیا ء کرام سے متعلق اہم اسلامی مضامین نکالنا اسلام اورپاکستان سے غداری ہے،حکومت کووارننگ دی جاتی ہے اگر اس گھناؤنی سازش کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی۔صدیقی لاثانی سرکار

عوام الناس میں سیاسی شعورکی بیداری

 ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے ذمہ دار تمام سیاسی جماعتوںاور حکومتی اداروںمیں موجود کرپٹ افرادہیں۔

سیاسی پارٹیوں کی ناقص کارکردگی سے عوام بدظن ہے

حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام کی اکثریت ان سے بدظن ہے۔

خانقاہوں اور درباروں کی بےحرمتی عذاب الہٰی کاسبب ہے

حکومت دہشت گردی کرنیوالے شرپسند عناصر کولگام دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے

کرپٹ لوگوںکااحتساب ضروری ہے

مہنگائی ،بیروزگاری،دہشت گردی کا عام ہوجانا۔۔اورتمام محکموں کاتباہی وبربادی سے دوچارہوجانا۔۔۔۔۔حکمرانوںکی غلط پالیسیوں کانتیجہ ہیں۔