ریلیف کیمپ برائے زلزلہ متاثرین کراچی

بمقام  : حلقہ کورنگی کراسنگ کراچی سندھ یونٹ        زیر اہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیر سرپرستی  : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل )
منتظمین  : محمد زبیر نقشبندی ( جنرل سیکرٹری )، محمد یامین نقشبندی( نائب امیر حلقہ کورنگی کراسنگ) ، محمد نوید عبدالعظیم نقشبندی ( بیورو چیف لاثانی انقلاب انٹرنیشنل)،فیضان شریف( نائب امیر حلقہ شاہ فیصل کالونی ) ، ذیشان شریف ،ارسلان شریف ودیگر تنظیمی اراکین شامل تھے۔
کیمپ کادورہ  :  جناب محمد یامین نقشبندی (سینئر ،رکن مشاورتی کمیٹی کراچی)
کیمپ کے مقاصد  : قیامت خیز زلزلے کے متاثرین کوفوری ریلیف فراہم کرنا،عوام الناس میں فلاح انسانیت کاجذبہ اجاگرکرنا،دکھی ،مجبور،لاچار،بے سہارااورپریشانیوں میں مبتلالوگوں نہ صرف اشیائے خوردونوش ودیگر ضروریات زندگی کاسامان فراہم کرنا بلکہ انہیں ان پریشانیوں اورمصیبتوں کے اصل اسباب سے بھی آگاہی دینا ۔
کیمپ کی کاروائی  : 8 اکتوبر 2005 ء پاکستان کی تاریخ کا بد ترین زلزلہ جس نے ہزاروں لوگوں کو لقمہ بنا لیا اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ۔ یہ ایک ایسا طوفان تھا جس کو پاکستان اور عالم اسلام کبھی فراموش نہیں کر سکتا ۔ ایسے موقعے پر جہاں بیرونِ ممالک سے کثیر امداد موصول ہوئیں وہاں پاکستان کی سیاسی و سماجی تنظیموں نے بھی دل کھول کر حصہ لیا بلکہ تمام پاکستان عوام نے ذات پات ، فرقہ ، مذہب و زبان سے بالا تر ہو کر امدادی کاموں میں ہر ممکن تعاون کیا ۔ اس موقع پر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل کراچی سند ھ یونٹ کی باہمی مشاورت سے حلقہ کورنگی کراسنگ میں ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ کیمپ پر فائونڈیشن کے کارکنان کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔ مشاورتی کمیٹی کے رکن جناب محمد یامین نقشبندی (سینئر ) نے کیمپ کا دورہ کیا اور کارکنان کی خدمات کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ''اس مشکل وقت میں ضرورت اس امر کی ہے کہ بانی لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل مرشد اکمل قبلہ عالم صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کو اللہ و رسول  ۖ کی بارگاہ سے جو روحانی و باطنی اطلاع ہوئی ہے اسے عوام الناس تک پہنچایا جائے اور درود و سلام کے پیغام کو عام کیاجائے ''۔ مرکزی جنرل سیکرٹری محمد زبیر نقشبندی ، نائب امیر حلقہ کورنگی کراسنگ محمد یامین نقشبندی ، بیورو چیف لاثانی انقلاب انٹرنیشنل محمد نوید عبدالعظیم نقشبندی ، نائب امیر حلقہ شاہ فیصل کالونی فیضان شریف ، ذیشان شریف اور ارسلان شریف بھی دیگر کارکنان کے ساتھ مصروف عمل تھے ۔ کیمپ میں موجود لائوڈ سپیکر کے ذریعے درود وسلام کے پیغام کو مسلسل عام کی جارہا تھا اس کے علاوہ لوگوں میں سنت فارم اور لاثانی انقلاب انٹرنیشنل کی تقسیم بھی جاری رہی اس موقع پر اہل محلہ نے گرم کپڑوں ، کمبلوں ، دوائوں اور ضروریات زندگی کی اشیاء کی صورت میں دل کھول کر امداد دی ۔ کیمپ دو مختلف جگہوں پر لگایا گیا تھا ، کیمپ کے اختتام پر سامان سے بھرے 2 ٹرک PAF بیس بھجوائے گئے ۔ آخر میں مملک خداداد پاکستان کی حفاظت کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

رضاکارنہ خدمات