پراونشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام پنجاب

بمقام  : لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد                 زیر اہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیر سرپرستی  : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار(چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل)
مہمان خصوصی  : چوہدری مظہر حسین (ڈسٹرکٹ انچارج ڈاکٹرز ونگ)
منتظمین  : مرکزی لاثانی کلینک کے عہدیداران وسٹاف
پروگرام کے مقاصد  : مستحقین بالخصوص ٹی بی کے مریضوں کو فری ادویات مہیاکرنا۔عوام الناس اورمحکمانہ عہدیداران کو لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل کی فلاحی خدمات سے آگاہی دینا،ٹی بی جیسے خطرناک مرض سے عوام الناس کو آگاہی دینا ،اس سے بچائو کے طریقے اورطبی امداد فراہم کرنا۔
پروگرام کی کاروائی  : پراونشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام پنجاب (پی ٹی پی) کے تحت حکومت پنجاب کیطرف سے ٹی بی کے مریضوں کو بالکل فری ادویات مہیا کی جارہی ہیں اس پروگرام کے تحت لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ہیڈ آفس میں منعقد ہ لاثانی کلینک میں ٹی بی کے تمام مریضوں کو بھی بالکل فری ادویات مہیا کی جائیں گی۔ ڈسٹرکٹ فیصل آباد میں اس پروگرام کے انچارج ڈاکٹرز اور آفس کے ایک آفیسر چوہدری مظہر حسین نے لاثانی کلینک دورہ کے دوران اس کار ِخیر کا خود اعلان کیا ۔یا درہے کہ ٹی بی کے مرض کا علاج بہت مہنگا ہے 9ماہ تک مکمل پابندی سے بلا ناغہ دوائی کھانا پڑتی ہے موجودہ مہنگائی کے دور میں جو تقریباً ناممکن ہو چکا ہے ٹی بی کے مریضاں ادویات کے حصول کیلئے ہیڈ آفس لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل 39/4غلام رسول نگر پیپلز کالونی نمبر 2فیصل آباد ۔فون 041-8720352کے لاثانی کلینک پررابطہ کریں۔

رضاکارنہ خدمات