خصوصی محافل پاک اور حسینی لنگر/سبیل

 
 بمقام  :حلقہ224/225ر۔ب فیصل آباد        زیر اہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیر سرپرستی  : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل )
منتظم : شبیر حسین نقشبندی (امیر حلقہ امین پارک فیصل آباد )
شرکائے محافل  :نائب امیر حلقہ محمد عمران ،نائب امیر حلقہ شہزاد اشرف ،جوائنٹ صدر محمد عثمان اکمل ،ایگزیکٹو ممبر لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن غلام مصطفیٰ نقشبندی
صوم صلوٰة کمیٹی کے ممبران :ناظم ڈاکٹر منور حسین ،نائب ناظم شاہد علی ،جنرل سیکرٹری شبیر احمد ،سیکرٹری نشرواشاعت رانا محمد محسن ،محمد یوسف،صدراکمل حسن۔
لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ممبران : صدر رانا محمدرفیق ،صدر شفقت بٹ،صدر صفدر علی ،سینئرنائب صدر محمد نعیم اور محمد ،جنرل سیکرٹری محمد عامر۔
بین المذاہب امن اتحاد کے ممبران : صدر احمد کمال ،صدر بلال احمد،سینئر نائب صدر رصنان احمد ،جنرل سیکرٹری بشارت علی ۔
محافل کے انعقاد کے مقاصد  : عوام الناس کے دلوں میں اللہ ورسولۖ اورپنجتن پاک ،آل رسول ۖاہل بیت اطہار  کواجاگرکرنا،ان کی بارگاہ اقدس میں محافل پاک،لنگر شریف اورسبیلیں لگاکر ایصال ثواب کرنا۔شہیدان کربلابالخصوص سیدنا امام عالی مقام امام حسین لجپال سرکار  اورآپ  کے جانثاروں کواسلام کیلئے بے مثال قربانیوں دینے پربھرپور خراج تحسین پیش کرنا،مناقب اورگلہائے عقید ت پیش کرنا۔
محافل ،لنگر وسبیل لگائے جانے کی کاروائی  : قائد روحانی انقلاب ،مرشد اکمل، محبوب سبحانی ،شہباز لامکانی ،پیر جن وبشرحاجی صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکارصاحب کی زیر سرپرستی کام کرنے والے تنظیموں لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن،(رجسٹرڈ)انٹرنیشنل ،آل پاکستان صوم و صلوٰةکمیٹی،تنظیم بین المذاہب امن اتحاد پاکستان،ماہنامہ لاثانی انقلاب اور تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی طرف سے حلقہ 224/225 رب فیصل آباد شریف میں محرم الحرام میں خصوصی محافل پاک اور حسینی لنگر/سبیل کا اہتمام کیاگیاجس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شامل ہوکر فیوض و برکات حاصل کیں۔محفل کی صدارت امیر حلقہ شبیر حسین نقشبندی نے کی ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جب تک ہمیں پنجتن پاک کے ساتھ سچی محبت نہیں ہوگی ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوگا،تمام انبیاء کرام ،خلفاء راشدین،اصحابہ کرام اور اولیاء کرامسے محبت کرنے سے ہی دین کی سوج بوج عطا ہوتی ہے جس طرح انہوں  نے دین کی خاطر اپنی جان مال اور اولاد کو قربان کیا۔اللہ اور رسول ۖ کی رضاکی خاطرہم پر لازم ہے کہ ہم بھی ان ہستیوں سے اپنے جان مال اوراولاد بڑھ کر محبت کریں پھر ہی ہمارا ایمان مکمل ہوگا۔ہمارے مرشد کریم جناب حضرت لاثانی سرکار کی نسبت حاصل ہونے سے پہلے ہم بھھی فرقہ واریت میں بٹے ہوئے تھے آج جناب حضرت لاثانی سرکارصاحب کی تعلیمات ونظرِ رحمت سے ہم ان بزرگ ہستیوں کے نام کی محافل ذکرو نعت کا انعقاد کرتے ہیں ان کے نام پر ان کے رضاکی خاطرمخلوق خدا کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں یہ صرف ہمارے مرشد پاک کی نظرِ رحمت اور ان کی بخشی ہوئی توفیق سے حاصل ہورہاہے،محفل کے آخر میں تمام بزرگ ہستیوں سے سچی پکی محبت اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعاکی گئی۔

محرم الحرام  

مرکزی عہدیداران کوبریفنگ

لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کے تربیت یافتہ باوردی رضاکاران ضلعی حکومت کی طرف سے شہر کے مختلف راستوں پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کیساتھ مل کرامن وامان اور سلامتی کویقینی بنانے کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریںگے۔
موبائل ایمبولینس کے ذریعے اہلکاروں کے لئے لنگر کابھی خصوصی اہتمام کیاگیا ہے۔