حسینی سبیل ،حلقہ سیالکوٹ

مورخہ :10محرم الحرام بروز اتوار        بمقام  : حلقہ سیالکوٹ         زیر اہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیر سرپرستی  : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار(چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل)
منتظمین  : امیر حلقہ سیالکوٹ وتنظیمی کارکنان
سبیل لگانے کا مقصد  : عوام الناس میں آل رسول اہلبیتسے عشق ومحبت بیدارکرنا،اپنے دینی ودنیاوی خیروبرکات کے حصول کیلئے ان کی پاکیزہ بارگاہ اقدس میں ایصال ثواب کرنا۔
سبیل لگانے کی کاروائی  : 10محرم الحرام بروز اتوار لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل حلقہ سیالکوٹ کے زیر اہتمام میں حسینی لاثانی سبیل کا اہتمام کیا گیا۔ سبیل کیلئے تین من 16کلو دودھ استعمال ہوا۔ سبیل پر آنے والوں میں صلوٰة وسلام کے پمفلٹ اور رسالہ ماہنامہ لاثانی انقلاب انٹرنیشنل تقسیم کیا گیا۔ تمام وقت نعت خوانی ،شہدائے کربلا بالخصوص امام عالی مقام حضور سیدنا امام حسین لجپال  کی بارگاہ اقدس میں مناقب پڑھی جاتی رہیں۔ اختتام بعد از دعا تقریباً 12بجے دن ہوا۔

محرم الحرام  

مرکزی عہدیداران کوبریفنگ

لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کے تربیت یافتہ باوردی رضاکاران ضلعی حکومت کی طرف سے شہر کے مختلف راستوں پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کیساتھ مل کرامن وامان اور سلامتی کویقینی بنانے کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریںگے۔
موبائل ایمبولینس کے ذریعے اہلکاروں کے لئے لنگر کابھی خصوصی اہتمام کیاگیا ہے۔