مقامی سطح پر بننے والی زکوٰة اور بیت المال کمیٹیوںمیں علاقے کے مخلص لوگوں(مشائخ عظام ،علماء کرام )کو بھرپور نمائندگی دی جائے۔

 مجلس شوریٰ کے اجلاس میںصدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ جو نیکی اور بھلائی کے کاموںمیں ایک دوسرے کی مددکرتے ہیں اور گناہ اور ظلم کے کاموں سے باز رہتے ہیں انہی لوگوںکوحقیقی خوشیاں نصیب ہوتی ہیں،ایسے لوگوںکیلئے تو ہرروز عید ہوتی ہے۔دین خیر خواہی کانام ہے جوشخص ہروقت لوگوں کے فائدے ،بھلائی اور خیر خواہی کیلئے تگ ودوکرتارہتاہے ایسے لوگوں کیلئے دنیا وآخر ت میں کامیابیوں کی بشارتیں دی گئی ہیں۔ایک سوال کے جواب میںآپ نے فرمایا کہ پاکستان میں کرپشن کی انتہا ہوچکی ہے ،اس مسئلے سے نجات مل سکتی ہے اگر ایم این ایز اورایم پی ایز، یونین کونسل سطح کے ناظمین اور کونسلرسمیت اپنے اپنے علاقوں میں موجودرہیں ،لوگوںکے مسائل سنیں ،اور ایک ایک لنگر خانہ قائم کردیںتو اس سے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں اور مقامی سطح پر اگرحکومت زکوٰة اور بیت المال کیلئے ایسی کمیٹیاں تشکیل دے جس میں علاقے کے مخلص لوگوں، مشائخ عظام اور علمائِ کرام کونمائندگی دے تو بہت سے عوامی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔    

صوفی ازم اور انسانیت کی فلاح و بہبود