جلسہ تقسیم انعامات

بمقام  : لاثانی ایجوکیشن پبلک سکول مراکہ گائوں لاہور    زیر اہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل یونٹ لاہور
زیر سرپرستی  : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار(چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل )
مہمان خصوصی :  جناب آصف اصغر صاحب (اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ،جنرل سیکرٹری یونین ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور )
مہمانان گرامی:، جناب رانا جاوید بشیر خان صاحب (نائب صدر بارایسوسی ایشن لاہور )، جناب فیاض احمد نقشبندی صاحب (فنانس سیکرٹری لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن لاہور )، جناب آصف شبیر صاحب (سیکرٹری نشرواشاعت لاہور )
منتظم اعلیٰ  : پیر محمد رمضان نقشبندی (پرنسپل ادارہ ہذا )ودیگرعلاقائی تنظیمی کارکنان
تقریب کا مقصد  : طلبہ میںعشق رسولۖ کاجذبہ بیدارکرنا،محنتی طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا،فائونڈیشن کی کارکردگی سے اہل علاقہ کوآگاہی دینا ،طلبہ کی صحیح اسلامی صوفیانہ طرز پر ان کی سیرت و کردار کوسنوارنا
تقریب کی کاروائی  :  تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کاآغاز ہوا،جس کے بعد ثناخوان مصطفی ۖ نے بارگاہ رسالت مآب ۖ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ سکول کے بچوںنے تقریری ،نعتیہ ،ملی نغموں ،مزاحیہ خاکوںاور ڈراموںکے مقابلہ جات میں بھرپور حصہ لے کر تمام شعبوں میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا۔مہمانان گرامی نے چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی فلاح انسانیت کے حوالے سے جاری کاوشوں کوبھرپور خراج تحسین پیش کیا اورفائونڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے ادارہ جات بالخصوص اس سکول کی بہترین کارکردگی کوسراہا۔ فنانس سیکرٹری لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل لاہور جناب فیاض احمد صاحب کی طرف سے فرسٹ پوزیشن لینے والے بچوں کیلئے فری کتابیں اور فیس کاتمام خرچہ دینے کا اعلان کیا۔ پرنسپل سکول ھذاپیر محمد رمضان نقشبندی نے خدمت خلق کے اس جذبے کوسراہتے ہوئے ان کوخراج تحسین پیش کیا ۔نعتیہ اورتقریری مقابلہ جات میں پہلی ،دوسری اورتیسری پوزیشن لینے والے بچوںمیں کپ تقسیم کئے گئے ،دیگر پروگراموںمیں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالوں کومیڈل دئیے گئے۔مہمانان گرامی اور سکول ہذاکے ٹیچرز کوسلسلہ عالیہ لاثانیہ کی کتب کے تحائف دئیے گئے۔پروگرام کے اختتام پر تمام مہمانان گرامی ،والدین اور بچوں کیلئے کھانے کاخصوصی طور پر اہتمام کیاگیا تھا۔ادارہ ھذاکے سربراہ اور سٹاف نے آنیوالے معزز مہمانوںاوروالدین کاشکریہ اداکیا جنہوںنے اس پروگرام کوکامیاب بنانے میں اہم کردار اداکیا۔

تقسیم اسناد و حسن کارکردگی ایوارڈز اجلاس