لاثانی ایجوکیشن پبلک سکول میںجلسہ تقسیم انعامات

بمقام  : مراکہ گائوں لاہور        زیر اہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیر سرپرستی  : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل)
منتظم  : پیر محمد رمضان نقشبندی (پرنسپل سکول ہذاومرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
مہمانان گرامی:جناب آصف اصغر صاحب (اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ،جنرل سیکرٹری یونین ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور )،جناب رانا جاوید بشیر خان صاحب (نائب صدر بارایسوسی ایشن لاہور )،جناب فیاض احمد نقشبندی صاحب (فنانس سیکرٹری لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن لاہور )،جناب آصف شبیر صاحب (سیکرٹری نشرواشاعت لاہور
پروگرام کے مقاصد  : پوزیشن ہولڈر بچوںمیں انعامات تقسیم کرنا،جذبے اورلگن سے پڑھائی کی طرف متوجہ کرانا،والدین کویہ شعوردیناکہ صوفیاء کرام کی زیرسرپرستی چلنے والے اداروں میں طلبہ کی جسمانی ،روحانی اوربہترین اخلاقی تربیت ہوتی ہے ۔
پروگرام کی کاروائی  : تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کاآغاز ہوا،جس کے بعد ثناخوان مصطفی ۖ نے بارگاہ رسالت مآب ۖ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ سکول کے بچوںنے تقریری ،نعتیہ ،ملی نغموں ،مزاحیہ خاکوںاور ڈراموںکے مقابلہ جات میں بھرپور حصہ لے کر تمام شعبوں میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا۔مہمانان گرامی نے چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کوخراج تحسین پیش کیا اور سکول کی بہترین کارکردگی کوسراہا۔جناب فیاض احمد صاحب نے فرسٹ پوزیشن لینے والے بچے کیلئے اپنی جیب سے فری کتابیں اور فیس کاتمام خرچہ اپنے ذمے لینے کااعلان کیا۔ پرنسپل سکول ھذاپیر محمد رمضان نقشبندی نے خدمت خلق کے اس جذبے کوسراہتے ہوئے ان کوخراج تحسین پیش کیا ۔نعتیہ اورتقریری مقابلہ جات میں پہلی ،دوسری اورتیسری پوزیشن لینے والے بچوںمیں کپ تقسیم کئے گئے ،دیگر پروگراموںمیں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالوںکومیڈل دئیے گئے۔مہمانان گرامی اور سکول ہذاکے ٹیچرز کوسلسلہ عالیہ لاثانیہ کی کتب کے تحائف دئیے گئے۔پروگرام کے اختتام پر تمام مہمانان گرامی ،والدین اور بچوں کیلئے کھانے کاخصوصی طور پر اہتمام کیاگیا تھا۔ادارہ ھذاکے سربراہ اور سٹاف نے آنیوالے معزز مہمانوںاوروالدین کاشکریہ اداکیا جنہوںنے اس پروگرام کوکامیاب بنانے میں اہم کردار اداکیا۔

تقسیم اسناد و حسن کارکردگی ایوارڈز اجلاس