سیدناعمرِ فاروق اعظم کی تعلیما ت حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہیں

ہفتہ وار محفل پاک میں صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ''جنہیں مائوں نے آزاد جنم دیاہے انہیں غلام بنانے کا تمہیں کوئی اختیار نہیں ''یہ اس تاریخ ساز شخصیت کافرمان مبارک ہے جن کو''مراد ِرسولۖ،دعائے رسول ۖ،فاتح روم وایران اور امیر المومنین جیسے عظیم المرتبت القابات عطافرماگئے ۔آپ  کے تاریخ سازکارناموں سے دین اسلام کوایسا فروغ اور استحکام ملا جوقیامت تک کے لئے مثالی حیثیت رکھتے ہیں۔آپ  وہ عظیم المرتبت ہستی ہیں جن کے بارے میں فرمان رسول ۖ ہے کہ ''جس نے عمر کو محبوب رکھا اس نے مجھے محبوب رکھا،جس نے عمر  سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا'' عشرہ مبشرہ اور امیر المومنین جیسے لازوال مراتب سے نوازے گئے۔آپ نے مزید فرمایا کہ سیدنافاروق اعظم  کادورخلافت فلاح انسانیت اورعدل وانصاف کے لحاظ سے بھی ایک مثالی دور کہلاتاہے۔آپ کی تعلیما ت پر عمل کرنے سے ہمارا معاشرہ بھی ایک مثالی معاشرہ بن سکتاہے۔آپ  کاانداز ِحکمرانی ،حکمرانوں کیلئے بھی مشعل راہ ہے کیونکہ آپ  نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ایسی ایسی گرانقدر اصلاحات فرمائیں جن سے نہ صرف اسلامی حکومت کواستحکام ملا بلکہ رعایا کوبھی امن وسلامتی اور خوشحالی نصیب ہوئی ۔

مثالی حکمرانی اور صحابہ کرم  

اسلام اور پاکستان کی سلامتی

جس سیاسی پارٹی نے بھی مخلص ہوکرتنظیم مشائخ عظام پاکستان سے اتحاد کرلیا انشاء اللہ فتح اسے نصیب ہوگی۔

کرپشن مکائو،ملک بچائو

ذاتی مفادات کی سیاست کرنیوالوںنے اب بھی توبہ نہ کی تو وہ ذلیل وخوار ہوجائیں گے