گستاخانہ فلم جیسی مذموم حرکت کھلی دہشت گردی ہے

گستاخانہ فلم جیسی مذموم حرکت سے عالمی امن کی کاوشوں کو شدیدنقصان پہنچا

15ستمبر2012کومجلس شوریٰ کے اجلاس میں صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ حضور نبی کریمۖکی شان اقدس میںایسی گستاخانہ حرکت سے عالمی امن اوربین المذاہب ہم آہنگی کیلئے جاری کاوشوںکو شدید دھچکالگاہے۔ دنیا کاکوئی بھی مذہب کسی خاص اور برگزیدہ شخصیت تو کیا عام شخص کی توہین اور گستاخی تک کی اجازت نہیں دیتا۔پاکستان سمیت اسلامی ممالک میں موجود اقلیتوں کیساتھ مسلمانوں کاحسن سلوک بانی اسلامۖ کی سنہری تعلیمات کامرہون منت ہے۔مذاہب عالم کیلئے یہ عملی درس کہ'' اسلام امن کامذہب ہے ''کامنہ بولتاثبوت بھی ہے،اس سے ان لوگوں کوسبق سیکھنا چاہیے ۔گستاخانہ فلم جیسی مذموم حرکت دہشت گردی ہے جس سے عالمی امن کی کاوشوں کوشدیدنقصان پہنچاہے۔

اسلام امن کا دین  

قیام امن ''کیلئے سنہری اصول

صوفیانہ طرزفکر کو اپنانا ہو گاتاکہ پاکستان میں امن قائم ہو سکے

بچوں کےسلیبس سےاہم مضامین کے اخراج کے خلاف شدید احتجاج 

سلیبس سے حضورﷺ ،امہات المومنینؓ ،صحابہ کرامؓاوراولیا ء کرام سے متعلق اہم اسلامی مضامین نکالنا اسلام اورپاکستان سے غداری ہے،حکومت کووارننگ دی جاتی ہے اگر اس گھناؤنی سازش کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی۔صدیقی لاثانی سرکار