عظیم الشان ''میلاد ریلی ومحفل میلاد پاک''

مورخہ : 5فروری        بمقام  : لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد         زیر اہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیر سرپرستی وصدارت : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل )
زیر قیادت  : صاحبزادہ شبیر احمد سرکار (صدرآل پاکستان لاثانی نعت وکلام کونسل ،چیف ایڈیٹر ماہنامہ لاثانی انقلاب انٹرنیشنل )
ریلی کے شرکاء  : پنجاب بھر کے مختلف علاقوں سے امیران حلقہ،کوارڈینیٹرز،صدور،مرکزی عہدیداران سمیت کمیونٹی ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کے مقاصد  : عوام الناس میں حضور نبی کریم روف الرحیم ۖ سے عشق ومحبت کا جذبہ اجاگرکرنااورآپ ۖ کے میلاد پاک کودھوم دھام سے منانے کاشعوربھی اجاگرکرنا۔یہ شعوربھی اجاگرکرنا کہ اپنے اپنے گھروں،گلی ،محلوں کوبھی سجانے سے اللہ ورسولۖ کی رضااورخوشنودی حاصل ہوتی ہے۔
ریلی کی کاروائی  : یہ ریلی صبح  لاثانی سیکریٹریٹ سے شرو ع ہوکرفوارہ چوک،گیٹوںسے ہوتی ہوئی سلیمی چوک،جھال خانوآنہ،جی ٹی ایس چوک سے ہوکر ضلع کونسل ہال پہنچی ۔وہاں سے جی سی یونیورسٹی سے ہوتی ہوئی اقبال اسٹیڈیم سے ہوکر لاری اڈہ کے قریب سے ہوتی ہوئی سول ہسپتال روڈ اور اسٹیشن چوک سے ہوکر دوبارہ جی ٹی ایس چوک،جھال خانوآنہ ،سلیمی چوک،گیٹوں ،فوارہ چوک، محمدی چوک،راجہ چوک ،وارث پورہ سے ہوکر واپس لاثانی سیکریٹریٹ پر درودوسلام کے نذرانے پیش کرتے ہوئے اپنے اختتام کوپہنچی ۔اس مرتبہ بھی صاحبزادہ شبیر احمد سرکار نے ریلی کی قیادت فرمائی۔محفل میلاد پاک اور ریلی میں ملک وملت کی سلامتی اور استحکام کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔لنگر کابھی خصوصی اہتمام کیاگیا تھا۔
محفل میلاد پاک میں مرشد اکمل صدیقی لاثانی سرکارصاحب کاخطاب :
آپ نے فرمایا کہ ماہ ربیع الاول شریف وہ مقد س مہینہ ہے جس میں وجہ تخلیق کائنات سیدالانبیا حضور نبی کریم روف الرحیم ۖ کی ولادت باسعادت ہوئی ۔تمام امت مسلمہ پاکستان سمیت دنیا کے کونے کونے میں اپنے آقا ومولا ۖ کی ولادت باسعادت کاجشن مناتے ہیں اور یہ سلسلہ اسی طرح تاقیامت چلتارہیگا۔آپۖ سے عشق ومحبت کااظہار کرناہی ایمان کی نشانی ہے۔آپ نے مزید فرمایا کہ جولوگ اپنے گھروں ،گلی محلوں کوسجاتے ہیں درحقیقت یہ اپنے آقا ومولا ۖ سے عشق ومحبت کااظہار ہے اور جو اپنے نبی ۖ سے عشق ومحبت کرتاہے حقیقت میں وہی اللہ سے محبت کرتاہے۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل ،بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،آل پاکستان صوم وصلوٰة کمیٹی اور ماہنامہ لاثانی انقلاب کے زیر اہتمام اس سال بھی ''جشن عید میلاد النبی ۖ ریلی ''کاعظیم الشان اہتمام کیاگیا ،وہ بھی آپ ۖ سے عشق ومحبت کے اظہار کا ایک طریقہ ہے۔

جشن عید میلادالنبی  

جشن عید میلادالنبیۖ کے سلسلے میںانٹرسکولز ''نعتیہ وتقریری مقابلہ جات ''

تلاوت قرآن مجید فرقان حمید(محمد رمضان نقشبندی )،بارگاہ رسالت مآب ۖ میں ہدیہ عقیدت (صاحبزادہ شبیر احمد سرکار)،نقابت (محمد ریحان نقشبندی )،ججز کے فرائض(اطہر مسعودنقشبندی ،محمد رمضان نقشبندی ،سرفراز احمد رازی)پروگرام منتظمین:(ناصر عارف ،غلام حیدر،محمد حامد رضا  )