مدرسہ عرفان القرآن لاثانیہ میں عظیم الشان محفل پاک ذکرونعت بسلسلہ جشنِ عید میلاد النبیۖ کا انعقاد

بمقام  : چشتیاں ضلع بہاولنگر        زیر اہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیر سرپرستی  : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل )
زیر صدارت  : پیر طریقت محمد احسان الحق نقشبندی (مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام وسیکرٹری نشرواشاعت تنظیم مشائخ عظام گوجرہ)
مہمان خصوصی  :  چوہدری محمد منشاء صاحب (علی رضا کریانہ والے)
مہمانان گرامی  :  علامہ مولانا غلام عباس سیالوی صاحب (خطیب جامع مسجد فاطمہ چشتیاں) ، ڈاکٹر الیاس صاحب (کاٹن ملز والے)ودیگر معززین علاقہ
منتظمین  :  محمد جاوید نقشبندی صاحب (امیر حلقہ چشتیاں)وتنظیمی اراکین حلقہ چشتیاں
محفل پاک ذکرونعت کے انعقاد کے مقاصد  : طلبہ کے دلوںمیں اللہ ورسولۖ اوربزرگان دین کاعشق ومحبت پیداکرنااورانہیں صحیح اسلامی طریقہ تدریس (صوفیانہ طرز پر)تعلیم دینا۔عوام الناس میں یہ شعوروآگاہی پیداکرنا کہ اصل اسلامی تعلیم صوفیانہ طرز تعلیم ہی ہے جس سے اللہ ورسولۖ کی بارگاہ اقدس میں رسائی حاصل ہوتی ہے۔
محفل پاک کی کاروائی  : تلاوت قرآن پاک سے محفل پاک کاآغا زہوا،جس کے بعد بارگاہ رسالت مآبۖ میں گلہائے عقید ت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی گئی۔علماء کرام ومشائخ عظام نے خطابات بھی کئے جن میں محترم پیر طریقت احسان الحق نقشبندی نے بھی خصوصی خطاب کیا۔محفل پاک کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعا فرمائی گئی اورحاضرین محفل کیلئے لنگر شریف کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔

جشن عید میلادالنبی  

جشن عید میلادالنبیۖ کے سلسلے میںانٹرسکولز ''نعتیہ وتقریری مقابلہ جات ''

تلاوت قرآن مجید فرقان حمید(محمد رمضان نقشبندی )،بارگاہ رسالت مآب ۖ میں ہدیہ عقیدت (صاحبزادہ شبیر احمد سرکار)،نقابت (محمد ریحان نقشبندی )،ججز کے فرائض(اطہر مسعودنقشبندی ،محمد رمضان نقشبندی ،سرفراز احمد رازی)پروگرام منتظمین:(ناصر عارف ،غلام حیدر،محمد حامد رضا  )