زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی کیمپ بادامی باغ لاہور

مورخہ 11تا 13اکتوبر 2005        بمقام  : یونٹ بادامی باغ بنگالی باغ  لاہور    زیراہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیر سرپرستی  : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل )
منتظمین  :  محمد اشفاق صاحب (صدر بنگالی باغ یونٹ) ، خواجہ محمد اعجاز صاحب ، محمد امین صاحب ، محمد عارف صاحب ، محمد امانت صاحب ، محمد زاہد صاحب اور محمد منیر صاحب
کیمپ کے مقاصد  : قیامت خیز زلزلے کے متاثرین کوفوری ریلیف فراہم کرنا،عوام الناس میں فلاح انسانیت کاجذبہ اجاگرکرنا،دکھی ،مجبور،لاچار،بے سہارااورپریشانیوں میں مبتلالوگوں نہ صرف اشیائے خوردونوش ودیگر ضروریات زندگی کاسامان فراہم کرنا بلکہ انہیں ان پریشانیوں اورمصیبتوں کے اصل اسباب سے بھی آگاہی دینا ۔
کیمپ کی کاروائی  : 8 اکتوبر کی صبح آنے والے زلزلے سے ملک پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ایک قیامت کا منظر تھا ۔ پاکستان میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا ۔ اس افسوس ناک لمحہ پر چیئر مین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے حکم پرلاثانی ویلفیئر فائونڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل یونٹ بنگالی باغ لاہور نے زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے ایک کیمپ کا انعقاد کیا جس میں علاقہ کے لوگوں نے اور پیر بھائیوں نے دل کھول کر عطیات دئیے ۔ یہ کیمپ مورخہ 11-10-05 بروز منگل سے شروع ہو کر 13-10-05 بروز جمعرات تک جاری رہا ۔ جس میں 3000 کپڑوں کے جوڑے ، 20 کلو آٹے کے 13 تھیلے ، دودھ کے پیکٹ ، چینی ، چاول ، دالیں مکس گھی کے ڈبے ، بسکٹ کے کارٹن ، صابن ، سویاں ، جوتے ، رس ، ماچس ، پتی ، کفن کے لئے کپڑا روئی (کاٹن ) ، مختلف ادویات ، ٹارچ اور نقد رقوم جمع ہوئیں جو کہ سب کی سب صدارتی ریلیف فنڈ میں جمع کروا دیں گئیں ۔ اس کیمپ میں آنے والے ہر شخص کو صلوٰة والسّلام کے پمفلٹ اور سلسلہ عالیہ کا لٹریچر دیا گیا اور قبلہ حضور صدیقی لاثانی سرکار صاحب کا تعارف پیش کیا گیا ۔ اس کیمپ میں درج ذیل پیر بھائیوں نے حصہ لیا ان میں محمد اشفاق صاحب صدر بنگالی باغ یونٹ ، خواجہ محمد اعجاز صاحب ، محمد امین صاحب ، محمد عارف صاحب ، محمد امانت صاحب ، محمد زاہد صاحب ، محمد منیر صاحب شامل ہیں ۔ اس موقع پر تمام تنظیمی اراکین نے اہل ِ علاقہ کے ساتھ مل کر دعا کرائی کہ اللہ تعالیٰ یہ تمام خدمت اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے ۔ (آمین)

امدادی کیمپ