زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی کیمپ

قیامت خیز زلزلے کے متاثرین کوفوری ریلیف فراہم کرنا

مورخہ10تا16اکتوبر 2005        بمقام  : حلقہ صدیقیہ کالونی (گول گرائونڈ شاد باغ )بادامی باغ لاہور    زیراہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیر سرپرستی  : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل )
منتظمین  : محمد یوسف ابوالعلائی (امیر حلقہ صدیقیہ کالونی )،وسیم احمد ابو العلائی لاہور وتنظیمی اراکین اہل حلقہ
کیمپ کادورہ  :   نعیم الرحمن (محکمہ ایکسائز کے انسپکٹر)اور پیر طریقت صوفی سید شوکت علی شاہ صاحب (پھولوں والی سرکار )
کیمپ کے مقاصد  : قیامت خیز زلزلے کے متاثرین کوفوری ریلیف فراہم کرنا،عوام الناس میں فلاح انسانیت کاجذبہ اجاگرکرنا،دکھی ،مجبور،لاچار،بے سہارااورپریشانیوں میں مبتلالوگوں نہ صرف اشیائے خوردونوش ودیگر ضروریات زندگی کاسامان فراہم کرنا بلکہ انہیں ان پریشانیوں اورمصیبتوں کے اصل اسباب سے بھی آگاہی دینا ۔
کیمپ کی کاروائی  : 8 اکتوبر کی صبح آنے والے زلزلے سے ملک پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ایک قیامت کا منظر تھا ۔ پاکستان میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا ۔ اس افسوس ناک لمحہ پر چیئر مین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے حکم پر حلقہ صدیقیہ کالونی کی تنظیم نے گول گرائونڈ شاد باغ میں زلزلہ کے متاثرین کیلئے امدادی کیمپ کا انعقاد کیا ۔ یہ امدادی کیمپ 10 اکتوبر بروز سوموار سے 16 اکتوبر بروز اتوار کی شام تک 24گھنٹے کھلا رہا  امداد کیمپ پر سلسلہ والوں کے علاوہ عقیدت مندوں نے بھی دل کھول کر عطیات ، کپڑے ، رضائیاں ، کمبل اور اشیائے خوردونوش خدمت کیں ۔ ان سات دنوں میں ہر آنے والے کو سنت فارم تقسیم کئے گئے ، ماہنامہ لاثانی انقلاب اور سلسلہ عالیہ کی کتابیں بھی تقسیم کی گئیں ۔ اس کیمپ پر محکمہ ایکسائز کے انسپکٹر نعیم الرحمن اور پیر طریقت صوفی سید شوکت علی شاہ صاحب پھولوں والی سرکار نے دورہ فرمایا اور لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کی خدمات کو سراہا ۔ اس امدادی کیمپ پر جمع ہونے والی اشیاء کے دو ٹرک مانسہرہ اور گردو نواح کے گائوں میں پیر بھائی اور عقیدت مند اپنے ساتھ جا کر خود متاثرین زلزلہ کو اشیاء تقسیم کیں ۔ ٹرک روانہ ہوتے وقت محمد یوسف ابو العلائی امیر حلقہ صدیقیہ کالونی نے اہل ِ علاقہ کے ساتھ مل کر دعا کرائی کہ اللہ تعالیٰ یہ تمام خدمت اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے ۔ (آمین)

امدادی کیمپ