شدید بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے لنگر کے خصوصی انتظامات

مورخہ  : 4اگست 2008    بمقام  :آبادی ملحق آستانہ عالیہ لاثانیہ فیصل آباد    زیر اہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیر سرپرستی  : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل )
منتظمین  : خادمین آستانہ عالیہ لاثانیہ
لنگر شریف کھلانے کے مقاصد  : اللہ ورسولۖ کی رضا وخوشنودی حاصل کرنا،ہمسائے کے حقوق کاخیال رکھ کر دوسروں کوآگاہی دینا،عوام الناس کو آگاہی دینا کہ بھوکے لوگوں کوکھاناکھلانااللہ ورسولۖ کی بارگاہ اقدس میں پسندیدہ ترین فعل ہے۔
لنگر شریف کھلانے کی کاروائی  : اگست کے مہینے میں شدید بارشیں ہوئیں ،جس وجہ سے پاکستان کے دیگر شہروںکی طرح فیصل آباد کے بھی بہت سے علاقے زیر آب آگئے خاص طور پر آستانہ عالیہ لاثانیہ کے قرب وجوار میں بھی خالی پلاٹ ہونے کی وجہ سے بارشوںکاپانی بہت زیادہ کھڑا ہوگیا یہاں تک کہ لوگوںکو پانی میں پھنسے ہوئے چوبیس گھنٹے سے بھی زائد کاوقت ہوگیا تو حضرت صدیقی لاثانی سرکارصاحب نے فوراًخادمین کو حکم فرمایا کہ پانی میں گھرے ہوئے ان ہمسائیوںکو فوری طور پر لنگر تیار کرکے کھلانے کے انتظاما ت کئے جائیں،لنگر شریف تیا رہونے پر آپ نے اپنی نگرانی میں تما م گھروں میں لنگر شریف بھجوایا اوریہ سلسلہ کئی دن تک دن رات چلتا رہا۔یہ علاقہ یونین کونسل نمبر 245میں آتا ہے اس دوران نہ تو کسی حکومتی نمائندے اورنہ ہی کسی دوسرے مخیر حضرات کویہ توفیق ہوئی ۔اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب ۖ کے محبوب کے دست پاک سے یہ کام لیا جوکہ ان ہستیوں کاہمیشہ سے طرہ امتیاز چلاآرہاہے۔

عید الاضحی