سالانہ اجتماعی قربانی کا اہتمام

بمقام  : آستانہ عالیہ لاثانیہ فیصل آباد         زیر اہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیر سرپرستی  : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل )
اجتماعی قربانی کے مقاصد  : لوگوںمیں یہ شعوراجاگرکرناکہ مخلوق خدا کی خدمت کرنایعنی ان کو کھلانا،پلانا،کھلانے،پلانے کااہتمام کرنااوراللہ کے راستے میں خرچ کرنے سے بہت جلد اللہ ورسولۖ کی رضا وخوشنودی حاصل ہوتی ہے۔
اجتماعی قربانی کی کاروائی  : ہر سال عید الاضحی کے مبارک موقع پر صدیقی لاثانی سرکارصاحب اجتماعی قربانی کا اہتمام کرتے آرہے ہیں ،اس سال بھی گزشتہ روایت کوقائم رکھتے ہوئے آپ نے تقریباًدوہفتے قبل ہی جانوروںکی خریداری کااہتمام کیااورساتھ ہی ساتھ آپ نے آستانہ عالیہ پر جانوروںکی خصوصی دیکھ بھال اوران کی خوراک کابھی اہتمام کیا۔جانوروںکے ذبح ہونے کے بعد ان کے گوشت کی کٹائی کی بہترین دیکھ بھال اورحصہ دار پیر بھائیوں اورمستحقین کیلئے گوشت تقسیم کرنے کابھی خصوصی طور پر اہتمام کروایا ۔عید کے تینوںدن نہ صر ف غریب اورمستحقین لوگوںمیں گوشت تقسیم کیا بلکہ پکاکرکھلانے کا بھی خصوصی اہتمام کروایا۔اس موقع پر میڈیا کونمائندوںکوبریفنگ دیتے ہوئے آپ نے کہاکہ جس طرح یہاں مرکز پر ہر سال عید الاضحی کے موقع پراجتماعی قربانی کااہتمام ہوتاہے اسی طرح پاکستان کے بہت سے علاقوںمیں ہماری فائونڈیشن کے پلیٹ فارم پر اجتماعی قربانیوں کااہتمام ہوتاہے اور سنت نبوی ۖ کی پیروی کرتے ہوئے مستحقین ،غربا ومساکین سمیت ضرورت مندوںکی بہت بڑی تعداد کوعید کی خوشیوںمیں شامل کیاجاتاہے۔مخلوق خدا کی بے لوث خدمت کرنا نہ صرف بہت بڑی عبادت ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا وخوشنودی کاذریعہ بھی ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن ملک بھر میں اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے مخلوق خدا کے دکھوںکوسمیٹنے میں اپنا بھرپور کردار اداکررہی ہے۔

عید الاضحی