سالانہ اجلاس

مورخہ  : 18جنوری 2009بروز اتوار     بمقام  : لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد         زیر اہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیر سرپرستی  : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل )
منتظمین اجلاس  : عبد القیوم معراج(آفس سیکرٹری) لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل             
ڈاکٹر ذوالفقار علی گل (جنرل سیکرٹری)لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل
شرکائے اجلاس  : اراکین و عہدیداران لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل، بشمول اراکین لاثانی نعت و کلام کونسل، لاثانی ایجوکیشن کونسل، لاثانی میڈیکل کونسل، لاثانی بارو ہیومن رائٹس کونسل برائے امن و فلاح
اجلاس کامقصد  : فلاح انسانیت کے کاموںکومزید بہتر طریقے سے سرانجام دینا،جدید سائنسی طرز فکرکیساتھ کام کرنے کی تربیت دینا،سوشل ویلفیئرکے ماہرین اورانٹرنیشنل ٹرینرز کے تجربات سے آگاہی حاصل کرنا،پچھلے سال کی کارکردگی کاجائزہ لینااورآئندہ کیلئے نیا لائحہ عمل تشکیل دینا،فائونڈیشن کے نیٹ ورک کو یونین لیول تک وسیع کرنااورضلعی لیول سے لیکر انٹرنیشنل سطح پر ممبرشپس کاتعین اورٹارگٹس کے حصول کویقینی بنانا،ہر اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کاجذبہ بیدارکرنا جس سے انسانیت کی بھلائی اوربہتری مقصود ہو۔
اجلاس کا ایجنڈا/ کاروائی  :
1۔ تلاوت قرآن مجید فرقان حمید و نعت رسول مقبول ۖ
2۔ سابقہ اجلاس مجلس عاملہ کی توثیق
3۔ سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2008 کا جائزہ (مرکزی، ضلعی و ذیلی)
4۔ سالانہ ممبر شپ کی تجدید/ضلعی، ریجن، صوبائی، قومی و بین الاقوامی سطح پر فائونڈیشن ممبر شپ کے ٹارگٹ کا تعین
5۔ آڈٹ اکائونٹس رپورٹ برائے سال 2007-2008
6۔ مجلس عاملہ لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن 2009-2011 کا انتخاب
-7 دیگر امور بعد از منظوری صدر اجلاس

اجلاس  

اجلاس برائے زلزلہ متاثرین

اجلاس کا مقصد : تمام انسانیت کوقدرتی آفات کی حقیقی وجوہات سے آگاہی دینا،ان آفات وبلیات کی بناپر ہونیوالی تباہی اوربربادی سے بچنے کاحل بتانا۔