ورلڈ وومن ڈے

مارچ2014’’وومن ڈے ‘‘ کے حوالے سے شعبہ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر فیصل آباد کے زیر اہتمام ایک خاص پروگرام مرتب کیا گیا جس میں لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے محترمہ انیلا حفیظ صاحبہ، محترمہ شمسہ جبیں صاحبہ نے بالعموم اور محترمہ ظل ہما صاحبہ (صدر پنجاب لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر فیصل آباد) نے بالخصوص شرکت کی۔ اس پرگرام میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ جن میں EDOایجوکیشن سردار محمد کھوسہ، ڈائریکٹر ایجوکیشن فیصل آباد، جنگ اخبار اور رائل ٹی وی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ محترمہ ظل ہما صاحبہ نے فاؤنڈیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے اس کے تحت انجام پانے والے فلاحی کاموں اور منصوبہ جات کا مکمل تعارف پیش کیا۔