ڈینگی مکاؤ مہم

مورخہ 2اپریل 2014کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں سوشل ویلفیئر ڈیپارمنٹس اور DCOفیصل آباد کے زیر اہتمام ’’ڈینگی مکاؤ مہم ‘‘کے تحت آگاہی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن نے فوکر این جی او کے طورپر شرکت کی ۔فاؤنڈیشن کی نمائندگی کرنے والے 7رکنی گروپ نے وہاں شرکت کرنے والے تمام مکاتب فکر کے لوگوں ڈاکٹرز ،ٹیچرز ،انجینئر ز کو سلسلہ عالیہ کا فرداًفرداً تعارف پیش کیا۔پروگرام میں لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کی ڈینگی مکاؤ مہم کے سلسلے میں کی گئی رضا کارانہ خدمات کو سراہا گیا۔