مدرسہ عرفان القرآن لاثانیہ، لاثانی کمپیوٹر سنٹر و لاثانی دستکاری سنٹر برائے خواتین کا افتتاح

خواتین کواس قابل بناناکہ وہ اپنی گھریلوذمہ داریوںکیساتھ ساتھ جدید دورکے تقاضوں کے مطابق کمپیوٹر ایجوکیشن ،اسلامی تعلیم وتربیت اوردستکاری کی تعلیم حاصل کرکے اپنے بچوںکومستقبل کامفید شہری بننے میں مددگار ثابت ہوسکیں۔ ہمارے ملک میں خواتین کی بہتری کیلئے کام کرنا ایک مشکل اور کٹھن کام ہے۔ مدرسہ عرفان القرآن لاثانیہ برائے خواتین یقینا خواتین کی بہتری میں ایک مثالی کردار ادا کرے گا-ملک بھر میں لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل وومن لیگ کے زیر اہتمام تقریباً 100 سے زائد ذیلی دفاتر فلاح انسانیت کیلئے کام کررہے ہیں 5000 سے زائد محافل ذکرونعت فلاحی واصلاح معاشرہ کیلئے منعقد کی جارہی ہیں-پاکستان میں خواتین کو ان کے جائز حقوق دلانے کیلئے بھی یہ ادارہ اپنی کوششیں جاری رکھے گا

مورخہ 13-09-2009بروز اتوار    بمقام  : عقب آستانہ عالیہ لاثانیہ     زیر اہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیرسرپرستی  : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل )
اففتاح بدست  : محترمہ خالدہ منصورصاحبہ (ایم این اے )فیصل آباد
افتتاح کے مقاصد  : خواتین کواس قابل بناناکہ وہ اپنی گھریلوذمہ داریوںکیساتھ ساتھ جدید دورکے تقاضوں کے مطابق کمپیوٹر ایجوکیشن ،اسلامی تعلیم وتربیت اوردستکاری کی تعلیم حاصل کرکے اپنے بچوںکومستقبل کامفید شہری بننے میں مددگار ثابت ہوسکیں۔
سنٹرزکے افتتاح کی کاروائی  :  جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل اور محترمہ خالدہ منصور صاحبہ ایم۔ این۔ اے صاحبہ نے سنٹرز کاافتتاح اپنے دست مبارک سے کیا۔اس موقع پرمحترمہ خالدہ منصورصاحبہ نے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ عرفان القرآن برائے خواتین کے قیام کو سراہتے ہوئے صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار ، محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ اور محترمہ مہوش مسعود صاحبہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی خدمات پاکستان کی بقاء و بہتری اور اسلام کی سربلندی کیلئے قابل تحسین ہیں۔ ان کے سوچنے کا انداز، ان کی فکر اور ان کے عملی کاموں نے معاشرے سے جہالت کے اندھیروں کو مٹا کر محبت و اخوت، بھائی چارے اور محب الوطنی کا جو چراغ جلایا ہے اس کی روشنی بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ان کی خدمات اور کوششوں کو پاکستان کی اسمبلیوں میں بیٹھ کر سراہا جائے گا۔ اور ان کے پیغامات احکام بالا تک پہنچانے کیلئے میں ان کے ساتھ ہوں کیونکہ میں خود ایک عورت ہوں اور عورتوں کی ترقی کی خواہاں ہوں۔ ہمارے ملک میں خواتین کی بہتری کیلئے کام کرنا ایک مشکل اور کٹھن کام ہے۔ مدرسہ عرفان القرآن لاثانیہ برائے خواتین یقینا خواتین کی بہتری میں ایک مثالی کردار ادا کرے گا۔ میری نیک دعائیں، تمنائیں اور خدمات اس ادارے کیلئے ہر وقت حاظر ہیں۔ محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ (چیئرپرسن لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل ) اور محترمہ مہوش مسعود صاحبہ (صدر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل )نے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کو بحرانوں اور خطرات سے نکالنے کیلئے یکجہتی اور محبت کی اشد ضرورت ہے اور یہ چیزیں ایک پڑھے لکھے اور باشعور معاشرے میں ہی پائی جاتی ہیں اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک دنیا میں بامقام ہو تو اس کیلئے ہمیں اپنی قوم کو تعلیم و ہنر کے شعبوں میں ترقی دینا ہوگی۔ مدرسہ عرفان القرآن لاثانیہ انشاء اللہ خواتین میں نہ صرف تعلیم کو فروغ دے گا بلکہ ان میں شعورِ تعلیم بھی پیدا کرے گا اور انشاء اللہ یہ خواتین وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔ ہماری خواتین الحمد اللہ قابلیت میں کسی بھی قوم کی خواتین سے کم نہیں ہیں۔ بدقسمتی سے ان کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے انہیں ہنر مند بنانے کیلئے سنجیدگی سے کام نہیں کیا گیا۔ مدرسہ عرفان القرآن لاثانیہ برائے خواتین انشاء اللہ اپنی خواتین کو تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنانے میں ایک بھر پور کردار ادا کرے گا اور وقت کے ساتھ ساتھ ادارے کو مضبوط اور وسیع بنیادوں پر وسعت دی جائے گی اور پاکستان میں خواتین کو ان کے جائز حقوق دلانے کیلئے بھی یہ ادارہ اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ اس موقع پر محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ (چیئرپرسن لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل)، محترمہ مہوش مسعود صاحبہ (صدر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل )، سلطانہ ناصر صاحبہ(صدر لاثانی نعت و کلام کونسل) ، شبانہ جمیل صاحبہ (آفس انچارج)، سمیرا رفاقت صاحبہ، رقیہ اکمل صاحبہ، عظمیٰ سرور صاحبہ، عابدہ معراج صاحبہ ، نصرت کموکا صاحبہ سماجی کارکن اور دیگر مرکزی اراکین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل نے شرکت کی۔

خواتین کی سماجی سرگرمیاں  

تقسیم اسنادوانعامات برائےخواتین - بمقام:لاثانی سیکرٹریٹ

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے لاثانی سیکر ٹریٹ پر جلسہ تقسیم اسناد انعامات منعقد کیا گیا جس میں بہترین اصلاحی ، فلاحی ، سماجی، روحانی خدمات سرانجام دینے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کی گئی