حادثات سے بچنے کیلئے نشے کے عادی ڈرائیورز کے لائسنس فوری طورپر معطل کئے جائیں۔ صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

حادثات سے بچنے کیلئے نشے کے عادی ڈرائیورز کے لائسنس فوری طورپر معطل کئے جائیں۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار
سڑکوں کے دونوں اطراف ریفلیکٹرز فوری طور پرلگانے سے حادثات میں کمی آسکتی ہے۔مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب
چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں تیزی سے بڑھتے ہوئے حادثات سے روزانہ سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں ،حادثات سے بچنے کیلئے نشے کے عادی ڈرائیورز کے لائسنس فوری طورپرمعطل کئے جائیں اورانہیں ڈرائیونگ کیلئے نااہل قراردیکرسزائیں دی جائیں،کم عمرڈرائیورز کی ڈرائیونگ پر فوری طو رپر پابندی لگائی جائے،سٹرکوں کے دونوں اطراف فوری طور پر ریفلیکٹرز لگائے جائیں،حکومت اورمتعلقہ ادارے ان بنیادی تجاویز پر عمل درآمد کرلیں تو روزانہ کی بنیاد پر ہونیوالے حادثات میں کمی ہوسکتی ہے اوربہت سے قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکتی ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ تمام ڈرائیورز کاسال میں کم ازکم ایک بارمیڈیکل ٹیسٹ لازمی قراردیاجائے اورٹیسٹ میں کامیاب ہونیوالے ڈرائیورز ہی ڈرائیونگ کرسکیں باقی کے لائسنس منسوخ کردئیے جائیں۔

کرپشن اور استحکام  لوگوں کی فلاح و بہبود  صوفی ازم اور انسانیت کی فلاح و بہبود  

کشمیر اور برما میں مسلمانوں پر شدید ظلم و تشدد اورقتل عام انسانی حقو ق کی کھلی خلاف ورزی ہے

تما م اسلامی ممالک اوراقوام متحدہ ساتھ مل کرمسلمانوں کے قتلِ عام اور کھلی دہشت گردی کیخلاف سختی سے کاروائی کریں۔
صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکا ر

بچوں کےسلیبس سےاہم مضامین کے اخراج کے خلاف شدید احتجاج 

سلیبس سے حضورﷺ ،امہات المومنینؓ ،صحابہ کرامؓاوراولیا ء کرام سے متعلق اہم اسلامی مضامین نکالنا اسلام اورپاکستان سے غداری ہے،حکومت کووارننگ دی جاتی ہے اگر اس گھناؤنی سازش کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی۔صدیقی لاثانی سرکار