پیکر شرم وحیا سیدنا عثمان غنی ذوالنورین نے اللہ ورسولۖ سے عشق ومحبت کاحق ادا کردیا

ہفتہ وارمحفل پاک ذکرونعت میں صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ خلفائے راشدین وہ عظیم المرتبت ہستیاں ہیں جنہوںنے اپنی زندگیوں کواللہ ورسولۖ کے عشق ومحبت میں گزار ا۔خلفائے راشدین  کی آپس میں کمال درجے کی محبت تھی جس کی بناپر اللہ ورسولۖ نے بھی انہیں اتنا نواز اکہ دنیا میں ہی جنتی ہونے کی بشارتیں بھی دی دیں۔خلیفہ سوم،رفیق جنت حضور سیدناعثمان غنی ذوالنورین کی اسلام کیلئے قیامت تک کے آنیوالے حکمرانوں اور مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں ۔آج بھی امت مسلمة اللہ ورسولۖ اور ان برگزیدہ ہستیوں کی تعلیمات پر عمل پیراہونے کا عہد کرلیں تو مسلمانوںکانہ صرف گرتاہواامیج بہتر ہوجائے بلکہ ترقی وخوشحالی سمیت ہر کامیابی ان کامقدر بن جائے۔ان عاشقان خدا ورسولۖ کے ایام عقیدت ومحبت سے منانے سے اللہ ورسولۖ کی رضا وخوشنودی بھی حاصل ہوتی ہے۔

صحابہ کرم کی پیروی اور زندگی میں کامیابی