امام العاشقین سیدناصدیق اکبر کی اسلام کیلئے گرانقدرخدمات پر خداورسول ۖ کوبھی نازہے
''صداقت کے علمبردار''سیمینار میں صدیقی لاثانی سرکا رصاحب نے فرمایا کہ سیدنا صدیق اکبر انبیاء کرام کے بعد قیامت تک آنیوالے انسانوںمیں اللہ ورسول ۖ کے سب سے زیادہ محبوب اور حبیب ہیںاورآپ کی سیرت وکردار سے اسلام کی بنیادیں اتنی مضبوط ہوگئیں کہ کوئی بھی شیطانی طاقت اسے گرانہیں سکتی ۔ ہم ہم آپ کی ان شاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔آپ کی مثالی کارناموں پراللہ ورسولۖ کوبھی ناز ہے۔