مستحقین میں واشنگ مشینوں کی تقسیم

لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل اور حالی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام مستحقین میں واشنگ مشینوں کی تقسیم

اللہ و رسول ۖ کی خوشنودی اور رضا کا ایک بڑا سبب بلا تفریق فلاح انسانیت ہے۔صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار
حضرت آدم سے لیکر اب تک انبیاء کرام اور اولیا اللہ نے ہمیشہ فلاح انسانیت کا درس دیا ہے۔صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نقشبندی
مورخہ 23دسمبر 2015 کو آستانہ عالیہ لاثانی سرکار فیصل آباد میں لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل اور حالی تحریک پاکستان کے تعاون سے مستحق افراد میں واشنگ مشینوں اور ڈرائیرز کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس کی صدارت چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل ،چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان جناب صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار نے کی ۔ تقریب میں پچیس مستحق خاندانوں میں واشنگ مشینیں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ ) انٹرنیشنل صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے کہا کہ اللہ و رسول ۖ کی خوشنودی اور رضا حاصل کرنے کا ایک بڑاسبب بلاتفریق فلاح انسانیت ہے ۔ آقائے کل حضرت محمد مصطفی ۖ نے دین اسلام کی بنیاد میں اخوت ،بھائی چارے اور فلاح انسانیت پر ہر لمحہ زور دیا۔ آپ نے کہا کہ فلاح انسانیت سے معاشرے میں بگاڑ پیدا نہیں ہوتا اور امن و آشتی کو فروغ ملتا ہے۔مستحق افراد کوانکی ضرورت کی اشیاء بہم پہنچانے سے اللہ و رسول ۖ خوش ہوتے ہیں ۔مادیت پرستی کے اس دور میں جو انسان بھوک ،افلاس اور ضروریات زندگی سے محروم ہیںان کو اگر صاحب استطاعت لوگ بے لوث صرف اللہ کی رضا کیلئے انکی مشکلات میں آسانیاں پیدا کرنا شروع کردیں تو ایک بڑی حد تک خود کشیوں،چوریوں اور ڈکیتیوں میں کمی آئے گی۔صدیقی لاثانی سرکار نے کہا کہ ضرورت کے وقت کسی کے کام آکر قلبی سکون میسر ہوتا ہے ،جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نقشبندی نے کہا کہ حضرت آدم سے لیکر اب تک ابنیاء کرام اور اولیاء اللہ نے ہمیشہ فلاح انسانیت کا درس دیا ہے ۔معاشرے میں موجود صاحب استطاعت لوگوں کو ان برگزیدہ ہستیوں کے نقش قدم پر چلنا چاہیے تاکہ معاشرہ امن کا گہوارہ بن سکے۔پروگرام میں لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن ( مرد و خواتین ونگ ) کی جانب سے بھی کمیونٹی ورکرز نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی بہتری اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

امدادی کیمپ  رضاکارنہ خدمات