مرکزی مجلس شوریٰ اور جید مشائخ عظام کیساتھ ملاقات
ملاقات کا مقصد : حکومت اورعوام الناس کویہ آگاہی دینا کہ موجودہ حالات کا تقاضا یہ ہے کہ مشائخ عظام اللہ ورسول ۖ کی بارگا ہ اقدس سے عطا کردہ خاص الخاص صلاحیتوں کو بروئے کا رلائیں اورمیدان عمل میں آکر انسانیت کے روشن مستقبل کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔
بمقام : لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد زیر اہتمام : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیر صدارت : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل)
شرکائے ملاقات :مرکزی مجلس شوریٰ اوردیگر جید مشائخ عظام
ملاقات کا مقصد : حکومت اورعوام الناس کویہ آگاہی دینا کہ موجودہ حالات کا تقاضا یہ ہے کہ مشائخ عظام اللہ ورسول ۖ کی بارگا ہ اقدس سے عطا کردہ خاص الخاص صلاحیتوں کو بروئے کا رلائیں اورمیدان عمل میں آکر انسانیت کے روشن مستقبل کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔
حضرت صدیقی لاثانی سرکارصاحب کاملاقات کے دوران مشائخ عظام کیساتھ اظہار خیال
آپ نے کہاکہ حکومت میں شامل چند نااہل اور کرپٹ نمائندگان کی ناقص اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی حالات انتہائی ابتر صورتحال اختیار کرچکے ہیں ۔غربت ،بیروزگاری،قتل وغارت ،خودکش بم دھماکوں سے قیمتی جانوں کا ضیاع،بدامنی اورکرپشن سے حالات مزید گھمبیر ہوچکے ہیں اور نام نہادامیر لوگ جھوٹی شہرت اور حکومتی عہدیداران کیساتھ تعلقات کا ناجائز فائد ہ اٹھا کر امیر تر ہوتے جارہے ہیں۔ غریب لوگوں کی زندگیوں سے تو ان لوگوں کو دلچسپی توتب ہو جو مخلص یامحب وطن اور خوف خدا رکھنے والے ہوں اورکہ یہ لوگ غریبی جیسے حالات سے دوچار ہوئے ہوں ۔اسی لئے غریب آدمی بیچارے کو اس کی خدمت کا پورا پورا نہ تو معاوضہ دیا جاتا ہے اور نہ اس کے لئے کوئی ضروریات زندگی کے لئے آسائشیں ہیں اور غریب ،غربت کی اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ ان کے لئے گوشت یا پھل فروٹ تو کھانا دور کی بات دوٹائم سبزی کیساتھ روٹی کھانابھی مشکل تر ہوگیا ہے ۔ایک طرف مزدور سے اوور ٹائم محنت کروائی جاتی ہے اور پھر غضب یہ کہ اس کو اس کی محنت کا پورا پورا حق بھی نہیں اد اکیا جاتا ہے ۔ ملک میں اقرباء پروری نے رہی سہی کسر بھی نکال دی ہے اختیارات کے نشے میں بد مست ہوکر انکی یہ خواہش ہوتی ہے کہ جتنا ممکن ہوسکے وہ اپنے عزیزواقارب کو ناجائز طریقے سے بھی امیر کرنے کی کوشش کرتا ہے چاہے وہ قطعی طو ر پر اس کے اہل نہ ہوں اور جو حق دار ہوتے ہیں ان کے حقوق پر ڈاکے ڈالے جارہے ہیں۔دولت کی غیر منصفانہ تقسیم نے ملکی حالات کو خراب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور غریب، غربت کی اتھاہ گہرائیوں میں دھنستے چلے جارہے ہیں ۔آپ نے مزید کہا کہ ملکی حالات کو مخلص اور محب وطن نمائندگان ہی بہتر کرسکتے ہیںکیونکہ وہ اپنے ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ملکی او رقومی مفادات کو ترجیح دیتے ہیںاور حالات کو تھوڑے ہی عرصے میں اپنی مخلصانہ، بے لوث انتھک محنت اورشاندار پالیسیوں کی بدولت ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں ۔اور اس حوالے سے مشائخ عظام اہم ترین کردار ادا کرسکتے ہیں کیونکہ یہی وہ ہستیاں ہیں جن کو اللہ ورسول ۖکی بارگاہ اقدس سے مکمل راہنمائی اور تائید بھی حاصل ہوتی ہیں اور اپنی روحانی قوتوں سے بھی کام لیکر انسانیت کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کرنے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں ۔اس سلسلے میں آپ سرکار نے تمام جید مشائخ عظام سے پرزور اپیل کی ہے کہ آپ اپنی تمام تر توانائیاں اللہ ورسول ۖ کی رضا کی خاطر مخلوق خدا کی بہتر ی کے لئے وقف کر دیں اللہ و رسول ۖ کی مدد ہر حال میں آپ کے ساتھ ہے ۔اب موجودہ حالات نے اس بات کا تقاضابڑی شدت سے کردیا ہے کہ مشائخ عظام اللہ ورسول ۖ کی بارگا ہ اقدس سے عطا کردہ خاص الخاص صلاحیتوں کو بروئے کا رلائیں اورمیدان عمل میں آکر انسانیت کے روشن مستقبل کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔
لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل اور محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال حکومت پنجاب کے تعاون سے فیصل آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد