مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس برائے غیر معیاری اور زائد المیعاد ادویات

غیر معیاری اورزائد المیعاد ادویات کی ترسیل انسانیت دشمنی ہے
مورخہ:25جنوری 2012            بمقام :لاثانی سیکرٹریٹ39/4غلام رسول نگر فیصل آباد     زیر اہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیر صدارت:حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب (چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل)
اجلاس کا مقصد  : حکومت کوآگاہی دینا کہ جگہ جگہ بننے والے ہسپتال،کلینکس،میڈیکل سٹورز پر غیرمعیاری اورزائد المیعاد ادویات دی جارہی ہیں ان کافوری نوٹس لیاجائے،عوام الناس کویہ آگاہی دینا کہ ادویات خریدتے وقت ان کی ایکسپائری ڈیٹ (زائد المیعاد)ہونے کی تصدیق کرکے پھر خریدیں ورنہ ایسی ادویات آپ کیلئے جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔
حضرت صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب( چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل)کاشرکائے اجلاس سے اظہار خیال  :
آپ نے لاہور سمیت ملک کے مختلف ہسپتالوں،کلینکس اور میڈیکل اسٹور زمیںغیر معیاری اور ایکسپائری ادویات کی ترسیل کوانسانیت سے دشمنی قراردیااورکہاکہ کوئی بھی ایسا کام جس سے بے گناہ انسانوں کی جانیں ضائع ہوں وہ انتہائی گھنائونا فعل ہوتاہے ۔اب تک پنجاب کے مختلف ہسپتالوںمیں کئی بے گناہ مریض اپنی جانوںسے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اس گھنائونے فعل میں حکومت برابر کی ذمہ دارہے۔ ہم کئی سالوں سے تمام حکومتوںکواسلام کے امیج کوبہتر کرنے اور ملک وملت کی سلامتی اور استحکام کیلئے تجاویز دیتے آرہے ہیںکہ جب تک حکمران مخلص اور محب وطن مشائخ سے مشاورت اور رابطہ نہیں کریگی اس وقت تک نہ تو حکومتی کارکردگی بہتر ہوسکتی ہے اور نہ ہی عوام میں خوشحالی اور امن وامان کی صورتحال کویقینی بنایا جاسکتاہے۔آپ نے مزید کہاکہ ذمہ داران ایسے انسانیت سوز کاموںکوروکنے میں اپنا بھرپور کرداراداکریں ۔بحیثیت مسلمان ہمیں انسانوں سے ہی نہیں بلکہ دوسری مخلوقات کیساتھ بھی حسن سلوک روارکھنے کادرس دیا گیا ہے۔

مختلف مہلک امراض سے بچاِو کی تدابیر سے آگہی  

ہیپاٹائٹس سے بچائو کی دوروزہ مہم

اس کیمپ میں ہیپاٹائٹس سے بچائو کا تین ماہ کا کورس شروع ہوا اور متاثرین کی سہولت کے پیش نظر ٹیسٹ فیس اور انجیکشن کی قیمت میں بازار سے خصوصی رعایت بھی رکھی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ لو گ فائدہ اٹھاسکیں ۔مریضوں کے ٹیسٹ کرنے اور انجیکشن وغیرہ لگانے کا کام محمد ریحان نقشبندی سرانجام دیتے رہے اور کثیر تعداد میں لوگوں نے اپنا چیک اپ کرایا اور رعایت سے فائدہ اٹھایا ۔

ڈینگی مہم کے سلسلے میں اہم اجلاس

ڈینگی مہم چلانے کا مقصد  : اس خطرناک بیماری سے عوام الناس کو آگاہی دینا،اس سے بچنے کاروحانی طریقہ علاج بتانا،حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ڈینگی مہم کے سلسلے میں معاونت کرنا

صوبائی وضلعی کارکنا ن کااہم اجلاس

ڈینگی مہم کامقصد  : عوام الناس کو اس خطرناک بیماری کے بارے میں آگاہی دینا اوراس سے بچنے کی حفاظتی تدابیر بھی بتانا۔حکومت کویہ آگاہی دینا کہ لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل اپنی مدد آپ کے تحت بے لوث اورمخلصانہ عوام الناس کی فلاح کیلئے سرگرم عمل ہے۔ڈینگی کے خلاف چلائی جانیوالی حکومتی مہم کو مزید تقویت دینا۔