ڈینگی مہم کے سلسلے میں اہم اجلاس

ڈینگی مہم چلانے کا مقصد  : اس خطرناک بیماری سے عوام الناس کو آگاہی دینا،اس سے بچنے کاروحانی طریقہ علاج بتانا،حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ڈینگی مہم کے سلسلے میں معاونت کرنا

مورخہ  :25نومبر 2011        بمقام :لاثانی سیکرٹریٹ39/4غلام رسول نگر فیصل آباد    زیر اہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیرصدارت:حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب (چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل )
شرکائے اجلاس  :  محمد اشفاق نقشبندی(صدر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن )حلقہ بادامی باغ لاہور،محمد عامر (نائب صدر)،محمد فیاض(جنرل سیکریٹری)،محمد امین (فنانس سیکرٹری)،حاجی محمد جاوید(صدرداتانگر حسین پارک)،محمد اعجاز فاروق نقشبندی(نائب ناظم صوم وصلوٰة کمیٹی )،محمد شبیر (نائب صدر بین المذاہب امن اتحاد پاکستان حلقہ بادامی باغ)،محمد خلیل (جنرل سیکرٹری )،محمد بشارت نقشبندی(کارکن)،محمد عرفان نقشبندی(کارکن)
 لگائے گئے کیمپس کی تفصیل :۔
 داتانگر،بادامی باغ،حسین پارک (بدھ بازار)،میوہسپتال،دربارعالیہ حضور سیدنا داتا گنج بخش علی ھجویری،عثمان چوک داتانگر،قذافی کالونی، بنگالی باغ
کارکنا ن کی طرف سے ڈینگی کے بارے میں عوام الناس کوآگاہی دینے کا طریقہ کار :
/حضور نبی کریم ۖ کی بارگاہ اقدس میں درودوسلام کے نذرانے پیش کریں ۔
/ حفاظتی دعائوں والے پمفلٹس اورقدرتی آفات وبلیات ودنیاوی مسائل کے حل کیلئے ''خزانے ''کے نام سے کتابچے بھی تقسیم کئے۔
/کارکنان نے کیمپس میں لوگوں کی کثیر تعداد کو''ڈینگی سے بچائو کی آگاہی مہم ''کے سلسلے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ صبح وشام ایک کپ پانی میں ایک چمچ شہد ملاکراستعمال کریں
ڈینگی مہم چلانے کا مقصد  : اس خطرناک بیماری سے عوام الناس کو آگاہی دینا،اس سے بچنے کاروحانی طریقہ علاج بتانا،حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ڈینگی مہم کے سلسلے میں معاونت کرنا
حضرت صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی شرکائے اجلاس سے اہم بات چیت
آپ نے کہا کہ اللہ ورسولۖ کی رضا کیلئے مخلوق خدا کی خدمت کرنا بہت بڑی عبادت ہے اور انسانیت کی خدمت کرنیوالے معاشرے کے بہترین افراد ہوتے ہیں۔آپ اپنے اپنے علاقوںمیںجس طرح سے اپنی مددآپ کے تحت خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ لائق تحسین ہیں،ان فلاحی کاموں کومزید بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کریں ۔

مختلف مہلک امراض سے بچاِو کی تدابیر سے آگہی  

ہیپاٹائٹس سے بچائو کی دوروزہ مہم

اس کیمپ میں ہیپاٹائٹس سے بچائو کا تین ماہ کا کورس شروع ہوا اور متاثرین کی سہولت کے پیش نظر ٹیسٹ فیس اور انجیکشن کی قیمت میں بازار سے خصوصی رعایت بھی رکھی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ لو گ فائدہ اٹھاسکیں ۔مریضوں کے ٹیسٹ کرنے اور انجیکشن وغیرہ لگانے کا کام محمد ریحان نقشبندی سرانجام دیتے رہے اور کثیر تعداد میں لوگوں نے اپنا چیک اپ کرایا اور رعایت سے فائدہ اٹھایا ۔

صوبائی وضلعی کارکنا ن کااہم اجلاس

ڈینگی مہم کامقصد  : عوام الناس کو اس خطرناک بیماری کے بارے میں آگاہی دینا اوراس سے بچنے کی حفاظتی تدابیر بھی بتانا۔حکومت کویہ آگاہی دینا کہ لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل اپنی مدد آپ کے تحت بے لوث اورمخلصانہ عوام الناس کی فلاح کیلئے سرگرم عمل ہے۔ڈینگی کے خلاف چلائی جانیوالی حکومتی مہم کو مزید تقویت دینا۔