ماہ رمضان المبارک میں مستحقین مردوخواتین میں عید گفٹس کی تقسیم

بمقام  : آستانہ عالیہ فیصل آباد شریف         زیر اہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل
زیر سرپرستی وعید گفتس کی تقسیم برائے مرد حضرات بدست : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار(چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل)
عید گفٹس کی تقسیم برائے خواتین بدست  : محترمہ ناظرہ مسعودصاحبہ (چیئرپرسن لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل )شعبہ خواتین
عید گفٹس کی تقسیم کے مقاصد  : قرآن وحدیث کی روشنی میں فلاح انسانیت کی فضلیت واہمیت کوعوام الناس میںاجاگرکرنا،رزق حلال کمانے اوراسے اللہ جل شانہ کے راستے میں خرچ کرنے کاجذبہ بیدارکرنا،قاسم دین ودنیا سیدالانبیاۖ کی پیاری سنت مبارکہ پر عمل کرنے کا جذبہ بیدارکرنا۔
عید گفٹس تقسیم کرنے کی کاروائی  : آستانہ عالیہ لاثانیہ پرویسے تو سارا سال مستحقین کی امداد ہوتی رہتی ہے لیکن رمضان المبارک میںخاص طورپرایسے مستحقین مردوخواتین کوجو مالی لحاظ سے پسماندہ ہوتے ہیں انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کی غرض سے گزشتہ سالوںکی طرح اس سال بھی عید امدادی گفٹس تقسیم کرنے کے انتظامات کئے گئے۔عید گفٹس میں آٹا ، چاول ، چینی ، گھی ، صابن ، چائے کی پتی ، دالیں ، چنے ، کپڑے ، جوتے اور دیگر ضروریات زندگی شامل تھیں ۔ یہ گفٹس جناب صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے اپنے دست ِ مبارک سے مستحقین میں تقسیم کئے ۔ جبکہ آپ سرکار کی اہلیہ محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ نے خواتین مستحقین میں عید گفٹس تقسیم کئے ۔اس موقع پرحضرت صدیقی لاثانی سرکارصاحب نے شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ''حقیقی خوشی وہی ہے جس میں آپ اپنے غریب اور مستحق بہن بھائیوں کو شامل کرتے ہیں ۔ کیونکہ حضور نبی کریم  ۖ کا ارشاد مبارک ہے کہ'' اپنے بھائی کے لئے بھی وہی پسند کرو جو اپنے لئے پسند کرتے ہو'' اسلئے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اُن بہن بھائیوں کا بھی خیال رکھیں جو کہ یہ استطاعت نہیں رکھتے کہ عید کے موقع پر اپنے بچوں کو نئے کپڑے دلا سکیں یا گھر میں آنے والے مہمان کیلئے کوئی کھانا ہی تیار کر سکیں ۔ عید کے موقع پر ہمیں اپنے اردگرد موجود اُن بے سہارا ، یتیم ، بیوہ اور مساکین کا بھی خیال رکھنا چاہیے ۔ آخر میںملک پاکستان کی بہتری اور سلامتی کیلئے دعا کی گئی ۔

عید الفطر  

عید امدادی کیمپ برائے خواتین

عوام الناس میں فلاح انسانیت کا جذبہ اجاگر کرنا،اپنے اپنے علاقے کی مستحقین ،ناداراورہنرمند خواتین کیلئے بہتر روزگار کے اسباب پیداکرنا،دکھی اورپریشان عوام کے دکھوںکو کم کرنا