لاثانی نعت وکلام کونسل کی طالبات کے مابین نعتیہ مقابلہ

محفل میلاد پاک بڑی گیارھویں شریف شعبہ خواتین
بمقام  : آستانہ عالیہ لاثانیہ فیصل آباد         زیر اہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن ولاثانی نعت وکلام کونسل( شعبہ خواتین )
زیر سرپرستی  : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل )
زیر صدارت  : محترمہ ناظرہ مسعودصاحبہ (چیئرپرسن لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل (شعبہ خواتین )
منتظمین  : محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ (صدر لاثانی نعت وکلام کونسل فیصل آباد)،نغمہ سحرصاحبہ،عظمیٰ سرورصاحبہ ودیگر عہدیداران
مقابلہ جات کے انعقاد کا مقصد  : طلبہ کے دلوںمیں اللہ ورسولۖ اوران کے محبوبوں (فقراء اوراولیاء اللہ )سے عشق ومحبت کا جذبہ اجاگرکرنا،فقراء اوراولیاء اللہ کے سردار حضورسیدنا غوث الاعظم جیلانی   کی سیرت پاک ،تعلیمات ،کرامات اورحیات طیبہ سے عوام الناس کو آگاہی دینا۔گھریلو ذمہ داریوںکیساتھ ساتھ خواتین میں صحیح اسلامی صوفیانہ تشخص سے آگاہی دینا۔کامیاب طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا۔
مقابلہ جات اورمحفل پاک کی کاروائی  :محفل پاک ونعتیہ مقابلہ جات کاآغاز تلاوت کلام سے ہوا ،تلاوت کلام پاک پڑھنے کی سعادت محترمہ رقیہ صاحبہ نے حاصل کی۔اس کے بعد ثناخوانی کاسلسلہ شروع ہوا۔مقابلہ جات میں محترمہ مہوش مسعودصاحبہ(مرکزی صدر لاثانی نعت وکلام کونسل پاکستان) ،شہزادی ثمینہ مسعودصاحبہ اورسمیرارفاقت صاحبہ نے ججز کے فرائض کی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔اس نعتیہ مقابلے میںنقابت کے فرائض محترمہ رفعت علی رضا نے سرانجام دئیے۔مقابلہ جات میں فیصل آباد بھر سے لاثانی نعت وکلام کونسل کی تربیت یافتہ بچیوں نے بھرپور شرکت کی۔ حلقہ غلام محمد آباد سے شازیہ سلیم نے پہلی ،راجہ پارک سے اقرامنور نے دوسری اوربرکت پورہ سے سونیا یوسف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔غلام رسول نگر سے نورین امین کوحوصلہ افزائی کے طور پرانعام دیاگیا ۔پروگرام آرگنائز کرنے پرلاثانی نعت وکلام کونسل کی صدر محترمہ سلطانہ ناصرکوخصوصی انعام دیاگیا۔محفل پاک اورمقابلہ جات کے شاندار انعقاد کے بعد تمام شرکائے محفل کیلئے لنگر شریف کابھی اہتمام کیاگیا تھا ۔اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
محترمہ ناظرہ مسعودصاحبہ (چیئرپرسن لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل( شعبہ خواتین )کاحاضرین محفل سے خطاب:
آپ نے فرمایا کہ ہردورمیںحضور سیدناغوث الاعظم کی تعلیمات عوام الناس سے لیکر اولیاء اورفقراء کے لئے مشعل رہی ہیںآج بھی ہمارے آقا ومولا محبوب سبحانی ،شہباز لامکانی سیدنا عبدالقادر جیلانی اپنے ماننے والوںکوفیوض وبرکات سے نوازرہے  ہیں۔ اولیاء اللہ کی نسبت سے ہی اللہ ورسولۖ کی بارگاہ اقدس میں خاص مقام عطا ہوتاہے کیونکہ اچھے لوگوںکی صحبت ہی انسان کواچھا بناتی ہے۔سکولوں اور مدارس کی تعلیم سے بچوں میں روح کی پاکیزگی کادرس نہیں دیاجاتا ،روحانی تعلیم وتربیت سے ہی بچوںمیں اعلیٰ اخلاق پیداکئے جاسکتے ہیں۔

مقابلہ جات  

نعتیہ و تقریری مقابلہ جات

تقریب کے انعقاد کامقصد: خواتین میں عشق رسولۖ کاجذبہ اجاگرکرنا،ان کی صحیح دینی، اسلامی اورصوفیانہ طرز پر تعلیم وتربیت کرنا،انہیں معاشرےکاایک بہترین فرد بنانا