محفل میلاد پاک بسلسلہ ''بڑی گیارویں شریف''

بمقام  : لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد         زیر اہتمام  : لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل شعبہ خواتین
زیر سرپرستی  : حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار(چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل)
زیر صدارت  : محترمہ ناظرہ مسعودصاحبہ (چیئرپرسن لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل شعبہ خواتین ونگ)
منتظمین  : آفس سٹاف وخادمین آستانہ عالیہ لاثانیہ شعبہ خواتین ونگ
محفل پاک کے انعقاد کا مقصد  : خواتین میں اللہ ورسولۖ اوران کے محبوب اولیاء سے عشق ومحبت کا جذبہ اجاگرکرنا،یہ شعوراجاگر کرنا کہ اولیاء اللہ سے نسبت کے صدقے ہی اللہ ورسولۖ کی رضا وخوشنودی حاصل ہوتی ہے ،دنیا وآخرت کی کامیابیاں اولیاء اللہ سے عقیدت ومحبت کرنے سے وابستہ ہیں۔خواتین کو حضور سیدنا غوث الاعظم جیلانی کی تعلیمات اورسیرت وکردار سے آگاہی دینا۔
محفل پاک کی کاروائی  : صبح دس بجے تک محفل پاک کے تمام انتظاما ت مکمل کرلئے گئے تھے۔تلاوت کلام پاک سے محفل پاک کاآغاز ہوا،جس کے بارگاہ رسالت مآبۖ میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی گئی۔اولیا ء اللہ بالخصوص سیدی مرشدی حضور صدیقی لاثانی سرکار کی شان اقدس میں مناقب بھی پیش کرنے کی سعادت حاصل کی گئی۔اس عظیم الشان محفل پاک میں خواتین ونگ کی کوارڈینیٹرز،صدوراورمرکزی عہدیداران سمیت کمیونٹی ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔حاضرین محفل سے محترمہ ناظرہ مسعودصاحبہ نے خطاب بھی کیا،جس کے بعد ان کیلئے لنگر کااہتمام کیاگیا ،اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔
 محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ (چیئرپرسن لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل )کاحاضرین محفل سے خطاب   :
آپ نے کہا کہ اولیاء اللہ کی نسبت سے ہی اللہ و رسولۖ کی بارگاہِ اقدس میں خاص مقام عطا ہوتا ہے اور بے شک ان کی صحبت میںبیٹھنے والے ان سے محبت و عقیدت رکھنے والے ان کے فیوض و برکات سے مستفید ہوتے ہیں۔ حدیث مبارک ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر ص سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرمۖ نے فرمایا ''بے شک اللہ تعالیٰ کے کچھ خاص بندے ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں مخلوق کی حاجت روائی کیلئے خاص فرمایا۔ لوگ گھبرائے ہوئے اپنی حاجتیں ان کے پاس لے کر آتے ہیں (اور وہ ان کی حاجت روائی کرتے ہیں)۔ اللہ تعالیٰ کے وہ خاص بندے عذاب الٰہی سے امان میں ہیں'' (راوی: امام ابو نعیم، طبرانی، قضاعی) اللہ تعالیٰ نے اپنے فرشتوں اور خاصانِ خدا (اولیاء اللہ) کو لوگوں کی دستگیری اور راہنمائی پر مامور کیا ہے۔ یہاں تک کہ اگر کوئی شخص جنگل بیابان میں بھی ہو تو ان کی دستگیری فرماتے ہیں۔ حدیث مبارک ہے کہ حضرت عتیبہ بن غزواص حضور نبی اکرمۖ سے روایت کرتے ہیں کہ آپۖ نے فرمایا! ''جب تم میں سے کسی کی کوئی شے گم ہوجائے، یا تم میں سے کوئی مدد چاہے اور وہ ایسی جگہ ہو کہ جہاں اس کا کوئی مددگار بھی نہ ہو، تو اسے چاہئے کہ یوں پکارے: اے اللہ تعالیٰ کے بندو! میری مدد کرو، اے اللہ تعالیٰ کے بندو! میری مدد کرو۔ یقینا اللہ تعالیٰ کے ایسے بھی بندے ہیں جنہیں ہم دیکھ نہیںسکتے (لیکن وہ لوگوں کی مدد کرنے پر مامور ہیں)۔ (معجم الکبیر، مجمع الزوئد) اس حدیث کے راوی کہتے ہیں کہ یہ آزمودہ بات ہے۔'' پیرانِ پیر غوث الاعظم عبدالقادر جیلانی کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ہر قول و فعل حکم الٰہی کا تابع تھا آپ حکم خداوندی سے سرتابی کرنا تو کجا اس کا تصور بھی نہ کرتے۔ آپ کے مقام اور مرتبے کے حوالے سے ایک واقعہ پر روشنی ڈالتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ ایک مرتبہ مکہ معظمہ تشریف لے جارہے تھے تو آپ کی ملاقات شیخ عدی بن مسافر سے ہوئی وہ بھی آپ کے ساتھ حج پر روانہ ہوگئے جب یہ دونوں بزرگ سفر پر رواں دواں تھے، ایک نقاب پوش لڑکی نے آپ کا راستہ روکا۔ یہ ایک حبشی خاتون تھی اس نے حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی سے سوال کیا کہ اے خوبرو نوجوان تو کون ہے؟ آپ نے جب اپنا تعارف کرایا تو اس عورت نے کہا کہ مجھے اپنے کشف سے معلوم ہوتا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے دل کو نور سے بھر کر وہ مقام دیا ہے جو آپ سے پہلے کسی اور ولی کو نہیں ملا۔ مجھے آپ کے انتظار نے تھکا دیا، اب آپ میرے ساتھ روزہ افطار کریں۔ شام کو آسمان سے ایک طباق نازل ہوا جس میں چھ عدد روٹیاں، سرکا اور سبزی موجود تھی۔ اس خاتون ولید نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا میرے لیے ہر روز دو روٹیاں اترتی تھیں جبکہ آج چھ روٹیاں اُتری ہیں یہ میرے مہمان کی عزت کیلئے نازل ہوئیں ہیں۔ پھر پانی کے تین کوزے نازل ہوئے۔ حضرت شیخ فرماتے ہیں ان کوزوں میں موجود پانی کو دنیا کے پانی سے کوئی نسبت نہیں تھی۔ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی فرماتے ہیں کہ حج کے دوران میں طواف کرتے ہوئے پروردگار عالم نے آپ پر اپنے انوار مقدس نازل کئے اور آپ نے ہاتف غیبی کو کچھ کہتے ہوئے سنا، ''جس میں یہ بھی فرمایا گیا تھا! ''خلق خدا کی فیض رسائی کیلئے بیٹھ جا کیونکہ ہمارے کچھ خاص بندے ہیں جنہیں ہم تیرے وسیلے سے اپنا مقرب بنائیں گے۔'' پھر اسی وقت آپ کو اس حبشیہ عارفہ کی آواز سنائی دی جو کہہ رہی تھی ''اے جوان صالح، آج آپ کا عجیب رتبہ ہے۔ میں دیکھتی ہوں کہ آپ کے سر پر ایک نوران شاہانہ ہے اور اس کے اردگرد آسمان تک فرشتوں کا ہجوم ہے اور تمام اولیاء اللہ کی نظریں آپ پر لگی ہوئی ہیں'' حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کی شان کے بیان کے ساتھ محفل کا اختتام پذیر ہوئی اور صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے محفل کے آخر میں خصوصی اجتماعی دعا فرمائی۔ محفل میں لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا

یوم اولیاء کرام منانے کا خصوصی اہتمام