مرکزی اجلاس برائے باہمی مشاورت(شعبہ خواتین)

15نومبر 2015کولاثانی سیکرٹریٹ پر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (شعبہ خواتین کے زیر اہتمام روحانی و تربیتی نشست کے عنوان سے مرکزی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ (چیئر پرسن لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل خواتین ونگ)نے کی۔ محترمہ مہوش مسعود صاحبہ نے خصوصی شرکت کی اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد سے ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ ظل ہما صاحبہ تشریف لائیں۔ اس مرکزی اجلاس میں فیصل آباد کے مختلف حلقوں سے لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن ،آل پاکستان صوم و صلوٰة کمیٹی کی امیران حلقہ و کمیونٹی ورکرز نے شرکت کی۔ جن میں جڑانوالہ سے محترمہ رضیہ صاحبہ، بھائیوالا سے کلثوم صدیق صاحبہ ،شمسہ آباد سے سلمیٰ صاحبہ، دانیال ٹائون سے کرن نعیم صاحبہ، نورپور سے شہناز صدف صاحبہ، امین پارک سے عکاشہ صاحبہ، اقصیٰ صاحبہ، کراچی سے جان بی بی صاحبہ اور یاسمین صاحبہ نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مرکزی تنظیم کی جانب سے عطیہ ریحان صاحبہ، سمیرا رفاقت صاحبہ، منیبہ احسان صاحبہ، انجم سلیم صاحبہ، نغمہ بشیر صاحبہ، فوزیہ الطاف صاحبہ، اقصیٰ مختار صاحبہ، عارفہ صاحبہ اور اقراء ریاض صاحبہ نے شرکت کی۔ مرکزی اجلاس میں لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کے مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ اور مزید بہتری کیلئے پالیسیاں مرتب کی گئی۔ آخرمیں دعاہوئی جس کے بعد یہ اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔

اجلاس