لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن(رجسٹرڈ)انٹرنیشنل کے زیر اہتمام فیصل آباد کے مختلف علاقوںمیں موبائل میڈیکل کیمپس لگاکردکھی انسانیت کی پریشانیوں کوکم کرنے کی بہترین کاوش

 لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن(رجسٹرڈ)انٹرنیشنل کے زیر اہتمام فیصل آباد کے مختلف علاقوںمیں موبائل میڈیکل کیمپس لگاکردکھی انسانیت کی پریشانیوںکوکم کرنے کی بہترین کاوش

صدیقی لاثانی سرکارانسانیت کیلئے مسیحاہیں۔ڈاکٹر حافظ محمد ارشد نقشبندی (ایم بی بی ایس،ناک ،کان گلہ سپشلسٹ )

صدیقی لاثانی سرکارہمیں اللہ ورسولۖ کی بارگاہ اقدس میں منظوری کے طریقے بتاکرکامل مرشد ہونے کا حق اداکررہے ہیں۔ڈاکٹر عبدالرحمن (ایم بی بی ایس میو ہسپتال لاہور)

دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوالاثانی سرکارکی نسبت حاصل کرتے ہی اللہ ورسولۖ کی محبت کا رنگ چڑھ جاتاہے۔ڈاکٹر عبدالسلیم نقشبندی (ٹرپل ایم اے ،ہومیو فزیشن)

بلاامتیازانسانیت کی خدمت کرنے کاجذبہ بیدارکرکے صدیقی لاثانی سرکارنے ہم پر احسان عظیم فرمایا ہے۔عبدالحفیظ نقشبندی (کیمپ کمانڈنٹ وامیر حلقہ نورپور )

 لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل کی فلاحی سرگرمیاں انقلاب برپا کررہی ہیں۔محمد اعجازنقشبندی(امیر حلقہ غازی آباد)

صدیقی لاثانی سرکارکی صحبت اورتعلیمات نے ہماری دنیا وآخرت کوسنواردیا ہے۔محمدارشادنقشبندی (امیر حلقہ منصورہ آباد)

اس مادیت پرستی اورشیطانیت کے دورمیں لاثانی سرکارانسانیت کواللہ ورسولۖ کے رنگ میں رنگ رہے ہیں۔محمد طارق نقشبندی (نائب امیر حلقہ منصورہ آباد )

فیصل آباد ()لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل کے زیراہتمام لاہورکی میڈیکل ٹیم نے فیصل آباد کے مختلف علاقوںمیں موبائل میڈیکل کیمپس لگاکردکھی انسانیت کی پریشانیوںکوکم کرنے کی بہترین کاوش کی ہے،لاثانی فری موبائل میڈیکل کیمپس خان ٹائون جامع مسجد قرطبہ والی گرائونڈ منصورآباد،غازی آباد ،لاثانی چوک حلقہ نورپور،اورکمبوہ کالونی حلقہ نور پور میں منعقد کئے گئے۔ان کیمپس میں مریضوںکافری میڈیکل چیک اپ ،فری ادویات اورانتہائی کم قیمت پر لیبارٹری ٹیسٹس کی سہولیات بھی مہیا کی گئیں۔تمام کیمپس میں آنیوالے مریضوں کیلئے ٹھنڈے پانی اورسبز چائے کابھی خصوصی طورپر اہتمام کیاگیا تھا۔میڈیکل ٹیم میں پیرڈاکٹر حافظ محمد ارشد نقشبندی (انچارج میڈیکل ٹیم ،ایم بی بی ایس ،ناک کان گلہ سپشلسٹ)،ڈاکٹر عبدالرحمن نقشبندی (میو ہسپتال لاہور،ایم بی بی ایس ،ایم ڈی ،ٹی بی اینڈ چیسٹ میڈیسن )،ڈاکٹر عبدالسلیم نقشبندی (ٹرپل ایم اے ،ہومیو فزیشن)اورڈاکٹر محمد اصغر آصف نقشبندی (تجربہ کارکمپوڈر)نے خدمات سرانجام دیں۔ان کیمپس میں کرسچین کمیونٹی کی کثیر تعدادبھی مستفید ہوئی۔ان کیمپس کے آرگنائزرمحمد ریحان نقشبندی نے لاثانی سیکرٹریٹ کی طرف سے کیمپس کوآرگنائزکرنے کی خدمات سرانجام دیں۔کیمپ کمانڈنٹ کے فرائض عبدالحفیظ نقشبندی نے سرانجام دئیے جو کہ حلقہ نورپور کے امیر حلقہ بھی ہیں۔دیگر انتظامیہ میں جن احباب نے اپنے فرائض سرانجام دئیے ان میں محمد طارق نقشبندی (نائب امیر حلقہ منصور آباد)،محمد ارشاد نقشبندی (امیر حلقہ منصور آباد)،اعجاز احمد نقشبندی (امیر حلقہ غازی آباد)،محمد امجد نقشبندی (نائب امیر حلقہ )،ماسٹر محمد نصیر نقشبندی (نائب امیر حلقہ )،ساجد علی نقشبندی ،مرزامحمد افضل نقشبندی،محمد ریاض نقشبندی،شاہد علی نقشبندی،ثناء اللہ نقشبندی ،غفران علی نقشبندی ،محمد افضل نقشبندی ،ملک فہد نقشبندی،زاہد محمود واپڈا والے ،شبیر شاکر نقشبندی،ماسٹر محمد خلیل نقشبندی،مجاہد حسین،محمد حارث،مبشرحسین،ارشادحسین،کرامت علی نقشبندی،محمد اعظم کمبوہ،محمد حمزہ سلطانی نقشبندی،محمد فاروق نقشبندی،محمد علی نقشبندی،محمد کاشف کمبوہ ،محمد ادریس کمبوہ اورمحمد فیصل شہزاد نقشبندی شامل ہیں۔GMمیرج ہال کے مالک عاشق حسین اورمحمد ریاض نے کیمپ کیلئے اپنے میرج ہال میں جگہ Provideکرکے انسانیت کی خدمت میں اپنا حصہ ڈالا۔ان کیمپس میں جسمانی علاج کیساتھ ساتھ روحانی علاج کی سہولت بھی فراہم کی گئی ،روحانی معالجین میں عبدالحفیظ نقشبندی اورمحمد طار ق نقشبندی شامل ہیں۔تمام میڈیکل کیمپس میں انسانیت کوتیزی سے پھیلتی ہوئی لاعلاج امراض سے بچانے کیلئے لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن کی طرف سے دعائیہ پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر ڈاکٹرز ،روحانی معالجین اورامیران حلقہ ڈاکٹر حافظ محمد ارشد نقشبندی (ایم بی بی ایس،ناک ،کان گلہ سپشلسٹ )،ڈاکٹر عبدالرحمن (ایم بی بی ایس میو ہسپتال لاہور)،ڈاکٹر عبدالسلیم نقشبندی (ٹرپل ایم اے ،ہومیو فزیشن)،عبدالحفیظ نقشبندی (کیمپ کمانڈنٹ وامیر حلقہ نورپور )،محمد اعجازنقشبندی(امیر حلقہ غازی آباد)،محمدارشادنقشبندی (امیر حلقہ منصورہ آباد)اورمحمد طارق نقشبندی (نائب امیر حلقہ منصورہ آباد )نے اپنااظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ صدیقی لاثانی سرکارانسانیت کیلئے مسیحاہے اورہمیں اللہ ورسولۖ کی بارگاہ اقدس میں کامیابی کے طریقے بتاکرکامل مرشد ہونے کا حق اداکررہے ہیں،آپ دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواہیںاورآپکی نسبت حاصل کرتے ہی اللہ ورسولۖ کی محبت کا رنگ چڑھ جاتاہے،آپ نے ہمارے دلوںمیںبلاامتیازانسانیت کی خدمت کرنے کاجذبہ بیدارکرکے احسان عظیم فرمایا ہے۔انہوںنے مزید کہاکہ صدیقی لاثانی سرکارکے تمام انسانیت کیلئے ایک ماہ کے اعلان عام سے لاکھوں مردوخواتین فیض یاب ہوچکے ہیں اوریہ پیغام اقوام عالم میں تیزی سے پھیلایا جارہاہے، لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل کی فلاحی سرگرمیاںملک کے طول وعرض میں انقلاب برپا کررہی ہیں،صدیقی لاثانی سرکارکی صحبت اورتعلیمات نے ہماری دنیا وآخرت کوسنواردیا ہے اوراس مادیت پرستی اورشیطانیت کے دورمیں لاثانی سرکارانسانیت کواللہ ورسولۖ کی بارگاہ اقدس تک پہنچارہے ہیں ،تعلق قائم کروارہے ہیں اورصراط مستقیم کی تصدیق کروارہے ہیں ۔کیمپس کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اہل علاقہ نے لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن کی ان شاندارفلاحی خدمات کوسراہااورصدیقی لاثانی سرکارکوبھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔