صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار کی دعا سے’’بول ‘‘ بولنے لگا!

بول ٹی وی کی بحالی کے حوالے سے خصوصی رپورٹ

بول ٹی وی کی بحالی کے حوالے سے خصوصی رپورٹ
لاثانی سرکار کے ساتھ افطاری کر کے ہم امید اور خوشخبری سے بھر گئے ہیں۔فیصل آباد نے فیصلہ دے دیا ہے۔
(ڈاکٹر اجمل خان نیازی کی لاثانی سیکرٹریٹ پر حاضری کے بعدلکھے جانے والے کالم بے نیازیاں
،روزنامہ نوائے 18جولائی 2015سے اقتبا س ) 
http://www.nawaiwaqt.com.pk/…/La…/2015-07-18/page-3/detail-8
9جولائی 2015بروز جمعرات بول ٹی وی کی بحالی کیلئے فیصل آباد میں صحافیوں کی ایک بہت بڑی ریلی
نکالی گئی جس کی صدارت خاور نعیم ہاشمی(بیوروچیف بو ل ٹی وی لاہور)اور ڈاکٹر اجمل خان نیازی (سینئر صحافی )
و دیگر سینئر صحافیوں نے کی۔ 
ریلی کے بعدتمام ممبران نے آستانہ عالیہ محمدیہ ،صدیقیہ ، نقشبندیہ،چادریہ ،لاثانیہ پر حاضری دی ۔جہاں پر ان کیلئے
پر تکلف افطار ڈنر کا انتظام کیا گیا۔ جس میں ان حضرات نے دور حاضر کی عظیم روحانی شخصیت
قبلہ جناب حاجی صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار سے عرض کی کہ ’’بول کو بولنے دو‘‘کی تحریک کی کامیابی کیلئے 
اپنے ہاتھ اٹھا دیں ۔کیونکہ آپ سرکار بلاشبہ انہی فقراء(اولیاء اللہ) میں سے ہیں جن کی زبان سے ادا لفظ ’’امر کن ‘‘
ہے۔اس عرض پر سفیر امن ،قائد روحانی انقلاب ،صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے’’ بول ٹی وی‘‘ کی بحالی
،تمام صحافیوں اور شرکائے محفل کے حق میں دعائے خیر فرمائی۔
اس موقع پر سینئر صحافی ڈاکٹر اجمل خان نیازی نے ایک تاریخ ساز جملہ ادا کیا ’’لاثانی سرکار نے فیصلہ
دے دیا ہے۔ فیصل آبادسے فیصلہ لے کر جا رہے ہیں‘‘۔
اس وقت یہ جملہ ان کی عقیدت کا اظہار کر رہا تھا لیکن آج یہی جملہ حقیقت کی ترجمانی کر چکا ہے
۔18اگست 2015وہ خوشخبری کا دن ہے جس دن ’’بول ٹی وی ‘‘کیلئے کی جانے والی کوششوں کا ثمر ’’دعائے لاثانی ‘‘
کے طفیل مل گیا۔ آ ج ’’بول ٹی وی ‘‘کی بحالی ہو چکی ہے۔اور اس پر تمام صحافی ٹیم شیخ الشیوخ ،قبلہ عالم لاثانی سرکار
کی بے حد مشکور ہے اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سب کو ہمیشہ اس آستانے سے عقیدت رکھنے کی توفیق عطافرمائے ۔