علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ملک امن کا گہوارہ بن سکتاہے۔

9نومبر2012کوآستانہ عالیہ پرمنعقدہ محفل پاک میں صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ علامہ اقبال  نے اپنے کلام کے ذریعے زوال آشنا قوم کوعظمت رفتہ کے حصول کی راہ سجھائی اور دوقومی نظریے کی بنیاد پرعلیحدہ ملک کے حصول پر زوردیاتاکہ مسلمان چودہ سوسال پہلے والا اپنااسلامی ،جمہوری اورملّی تشخص قائم رکھ سکیں۔علامہ اقبال  کے نظریے سے نہ صرف ملک ترقی کرسکتاہے بلکہ امن کاگہوارہ بھی بن سکتاہے۔آپ  نے اپنے عارفانہ کلام کے ذریعے مسلمانوں کواتحاد ویگانگت کے ثمرات سے آگاہی دی تاکہ امت مسلمہ ترقی کی منازل طے کرسکے اور دنیا میں فروغ اسلام اور استحکام کاخواب شرمندہ تعبیر ہو ۔ان کے نزدیک عرفان الہٰی صرف اولیاء وفقراء کی سنگت سے ہی نصیب ہوتاہے۔

امن اور سماجی و اقتصادی استحکام