علامہ پیر شاہد حسین گردیزی صاحب (لاہور)

قائد روحانی انقلاب و خادمِ مخلوقات صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کامشن خدمت اسلام ہے ،ہم اللّٰہ ورسولﷺ کوگواہ بناکر یہ اقرار کرتے ہیں کہ انشاء اللّٰہ ہم اپنی تمام زندگی ان کے مشن کے چوکیداراورپاسبان رہیں گے

قائد روحانی انقلاب و خادمِ مخلوقات صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کامشن خدمت اسلام ہے ،ہم اللّٰہ ورسولﷺ کوگواہ بناکر یہ اقرار کرتے ہیں کہ انشاء اللّٰہ ہم اپنی تمام زندگی ان کے مشن کے چوکیداراورپاسبان رہیں گے،ان کے قدم کیساتھ قدم ملاکراس مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ جب دہشت گردی عروج پر تھی،خودکش دھماکے ہورہے تھے ،قتل وغارت تیزی سے جاری تھی تو اِس مردِ درویش نے ان بارودوالوں کواپنی للکارسے یہ پیغام دیا کہ میں نبی پاک ﷺ کاغلام ہوں،سیدنا صدیق اکبرؓ کاماننے والاہوں،صحابہ کرامؓسے محبت ہے،ڈرنے اورجھکنے والا نہیں، اللّٰہ ورسولﷺ کامشن جاری وساری ہے،ہم بارودوالوں سے ڈرنے والے نہیں ہم درودوالے ہیں،تمام اسلام دشمن قوتیں اسلام اورپاکستان کیخلاف برسر پیکار ہیں، صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے ایجنڈے میں اتحاد امت بھی ہے، امن بھی ہے،حکومت نے درودوسلام پر پابندی لگائی، تو اس مردِ قلندرنے ڈٹ کرمقابلہ کیا اور للکارا کہ اس ملک میں درود و سلام کو بند کرنیوالوں کا بوریابسترگول کر دیا جائیگا، یہ سہراصدیقی لاثانی سرکارصاحب کے سرپر ہے کہ آپ نے درود و سلام کے احیاء میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تمام مسلمان انتخابات میں صدیقی لاثانی سرکارصاحب کے مشن کوسامنے رکھتے ہوئے آپ کیساتھ ملیں،بے نمازی ،چوروں اورڈاکوؤں کوووٹ نہیں دینے ،ہم تمام علما آپ کے ایجنڈے سے متفق ہیں،اپنی اپنی جماعتوں کو متحد کریں، ان کرپٹ عناصرکامحاسبہ کرنا ہے، کراچی سے خیبر تک تمام علما اوران کی جماعتیں صدیقی لاثانی کیساتھ مشن میں ان کے ساتھ متفق اورمتحد ہیں اوران کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

اسکالرز  

مفتی عاشق حسین صاحب (لاہور)

آقا ﷺ نے فرمایا اگرکوئی چاہے کہ وہ خداکی صحبت میں بیٹھے توصوفیا کی جماعت میں بیٹھ جائے تو اس کی صحبت ،صحبتِ خداہی ہے۔

پروفیسرپیر حافظ محمد نظیف چشتی صاحب (ایم فل اسکالر لاہور)

میرے مرشد کریم حضور صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی روح مبارکہ عالم ارواح سے عالم ناسوت میں تشریف لائی، اسی لئے یہ جشن پاک اس نعمت کے ملنے کی خوشی میں منایا جارہاہے اورتاقیامت منایا جاتارہے گا۔ انشاء اللّٰہ

علامہ سرفراز احمد فریدی صاحب (پاکپتن شریف )

اللّٰہ تعالیٰ ہمیں حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب کے نقش قدم مبارک پر چل کر زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اختر صاحب (سابق وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور)

آج حضرت صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب بھی مذاہب و مسالک کی تفریقات سے بالاتر ہو کر انسانیت کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اولیاء اللّٰہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس عظیم مشن پر گامزن ہیں ۔

ایا ز ظہیر ہا شمی

۔حضر ت پیر مسعود احمد صد یقی لا ثا نی سر کار کی سر پر ستی میں لاثانی ویلفیئر فا ئو نڈیشن کا بڑا سسٹم چلا نا حضر ت صو فی مسعو د احمد صدیقی لا ثا نی سر کار کا ہی خا صا ہے