پیر طریقت جناب سیدسعادت علی صاحب (سجاد نشین مرکزی آستانہ عالیہ چورہ شریف )

یہاں دین بھی ہے،دنیا بھی ،محبت بھی ہے،الفت بھی ۔یہ سب میرے برادرِمحترم لاثانی سرکار کی قیادت اور نسبت کا نتیجہ ہے

الحمد اللہ! میر ے آقا علیہ صلوۃ و السلام کی خصوصی تو جہ اور نگاہ کریما نہ کے نتیجہ میں میر ے برادر محترم لاثانی سرکار نے جو سفر شروع کیا ہے آج ہم اس گلستا ن کو اپنے پور ے عروج پر دیکھ رہے ہیں یہ میرے حضورﷺ کا کرم ہی ہے۔ میرے آقاحضورﷺ کی نظر عنایت اور توجہات کریمہ کا نتیجہ ہے کہ آج جہاں مغربی دنیا ،پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے ،وہاں میرے آقا کے منظور نظرلاثانی سرکار اپنی نگاہوں سے محبت کی دولت تقسیم کر رہے ہیں۔میرے دوستانِ محترم!اس قحط زدہ دور میں عوام الناس کے علاوہ اتنی کثیر تعداد میں علماء ومشائخ کا یو ں محبت بھرے جذبات کے ساتھ بیٹھنا بھی حضور ﷺ کی نظر عنایت ہی کا نتیجہ ہے۔یہاں دین بھی ہے،دنیا بھی ،محبت بھی ہے،الفت بھی ۔یہ سب میرے برادرِمحترم لاثانی سرکار کی قیادت اور نسبت کا نتیجہ ہے۔نسبت لاثانی سرکاربڑی چیز ہے یہ نسبت آپکومبارک ہو ۔ اور میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ
یہ شرعی وفا کے چہرے،یہ میلادِ پاک کے سہرے محسوس ہو رہا ہے کہ عاشقوں کی سرزمیں ہے راہی بھٹکنے والے منزل یہیں ملے گی سرکا رِ کل جہاں کا دارالاماں یہیں ہے 

میرے دوستانِ محترم ! اس سرزمین ہندوستان میں جہاں میرے آقا کے غلاموں کی کیمیا اثر نگاہوں نے اس وقت فیض وعرفان کے موتی بکھیرے وہ آج بھی اس جاری و ساری ہے۔اس کا ثبوت آج ان لاکھوں عقیدت مند ومریدین کی آنکھوں سے عیاں ہونے والی وہ لازوال محبت ہے جو دائیں بھی دیکھتا ہوں تو عقیدت مندوں کاسیلاب ہے اور بائیں بھی دیکھتا ہوں تو مریدین کا ایک جمِ غفیر ہے اورمیں یہ کہنے میں خوشی محسوس کر رہا ہوں کہیں آپ پر یہ واضح کرتا چلوں کہ یہاں بیٹھے ہوئے لاکھوں لوگ ہی اس در (آستانہ عالیہ)سے وابستہ نہیں بلکہ یہ تو گھروں میں بیٹھے ہوئے لاکھوں خاندانوں سے صرف ایک فرد نے نمائندگی کی ہے ۔اب آپ خود اندازہ کرلیں کہ اسکے پیچھے محبتوں کا کیسا امنڈتا ہوا سیلاب ہے
ایک موقع پر فرمایا کہ ا ستحکا م پا کستان کے لئے ضر وری ہے کہ نیشنل کو نسل برائے فر وغ صو فی ازم میں جنا ب صدیقی لا ثا نی سر کار صاحب کی زیر سر پر ستی تنظیم مشا ئخ عظا م پا کستا ن کی خد ما ت سے بھر پو ر استفا دہ حا صل کیا جا ئے ۔مز ید کہا کہ صو فی مسعو د ا حمد صدیقی لا ثا نی سر کار کو ا تحا د بین المسلین کمیٹی کی رکینت د ینے کے حکو متی اقدام کا خیر مقد م کر تے ہیں

مشاءخ کرام  

پیر طریقت رہبر شریعت پیرحافظ ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی صاحب (کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )

صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب موجودہ دورکے مسیحائے اعظم ہیں،آپ سرکار کی دعا سے بہت سے مریض جو کہ بے اولاد تھے، اولاد کی نعمت سے نوازے گئے، سینکڑوں لاعلاج مریض شفایاب ہوئے جن پر ڈاکٹرز بھی حیران ہیں

پیر سید احمد ندیم شاہ صاحب (کوآرڈنیٹرتنظیم مشائخ عظام پاکستان ۔لاہور)

دور حاضر میں اللّٰہ و رسولﷺ سے ملانے والی ہستی صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب ہیں

پیر محمد افتخار نقشبندی صاحب (کوآرڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ۔لاہور)

موجودہ دور میں اللّٰہ و رسولﷺ کی محبوب ہستی صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکارمد ظلہ العالی لوگوں کی فلاح و بہبود کے کام کررہے ہیں

پیر طریقت مخدوم سید شیر علی بخار ی(سجاد ہ نشین مخدوم لعل شاہ سہروردی دینہ شریف جہلم)

میں حضرت لاثانی سرکار کی فروغ اسلام کیلئے کی گئی کاوشوں کو حقیقتاً خراج ِ تحسین پیش کرتا ہوں

پیر طریقت سید سیف الرحمن اخوند درویزہ صاحب (خلیفہ مجاز پیر سید عزیز شاہ مردان ،خیبر پختونخوا)

مجھے 1982ء میں ہی لاثانی سرکار سے روحانی طور پر ملاقات کا شرف حاصل ہوگیا تھا۔ جبکہ ظاہری طور پر ابھی لاثانی سرکار کو نہیں جانتا تھا۔