شاید غوری صاحب (مرکزی رہنما سنی تحریک)

آج کے دور میں بھی ایسے کامل اولیا ء موجود ہیں جیساکہ حضور غوث الاعظم سرکار ؒ اور دیگر اولیاء یقیناًصدیقی لاثانی سرکار ؒ صاحب انہی اولیاء میں سے ہیں

 شاید غوری صاحب (مرکزی رہنما سنی تحریک)  نے صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی فلاح انسانیت کے حوالے سے جاری شاندار خدمات کوسراہا اور کہا کہ آج کے دور میں بھی ایسے کامل اولیا ء موجود ہیں جیساکہ حضور غوث الاعظم سرکار ؒ اور دیگر اولیاء یقیناًصدیقی لاثانی سرکار ؒ صاحب انہی اولیاء میں سے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ موجودہ حالات میں مشائخ عظام اپنی خانقاہوں میں عوام الناس میں روحانیت کیساتھ ساتھ سیاسی شعور کی بیداری بھی پیداکریں۔انہوں نے تنظیم مشائخ کے وفدکوسنی تحریک کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ انشاء اللہ جلد ہی سنی تحریک کے مرکزی رہنما جناب محمد ثروت اعجاز قادری اور جناب محمد شاہد غوری صاحب صدیقی لاثانی سرکار صاحب سے فیصل آباد میں ملاقات کریں گے ۔وفد نے سنی تحریک کے رہنماؤں کوسالانہ کنونشن میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔جس پر انہوں نے خوشی کااظہار کیا ۔ملاقات بہت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور انہوں نے وفد کواپنے سیکرٹریٹ کے مختلف دفاتر کادورہ بھی کرایا ۔

سماجی راہنما  

رانا مطلوب خان (کوآرڈینیٹر UNIDO)

میں پیر لاثانی سرکار صاحب کو مبارکباد پیش کروں گا کہ انہوں نے پاکستان کی قوم کو یونائٹیڈ کرنے کیلئے مختلف ادیان کے وجود کو تسلیم کرتے ہوئے یہاں پر ہم سب لوگوں کے درمیان میں بٹھایا

ڈاکٹر خالد آفتاب سلہری صاحب(چیئرمین ہیومن رائٹس آبزرور انٹرنیشنل )

للہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمارے پاس پورے ملک میں جو 2700وکلاء ہیں۔ ہم ان کی خدمات بھی اپنے پیارے دین اور اللہ کے پیارے محبوب لاثانی سرکار صاحب کی نذر کرتے ہیں

جناب ڈاکٹرخالدآفتاب سلہری صاحب (چیئرمین ہیومن رائٹس آبزرورانٹرنیشنل)

میں قبلہ مسعود صدیقی لاثانی صاحب کی انقلابی اورروحانی کوشش کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

چوہدری مختار علی وینس(صدر انجمن تاجران فیصل آباد)

میری توانائیاں انشاء اللہ جناب صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی زیر سرپرستی دین اسلام کی اشاعت کیلئے وقف ہیں