پیر طریقت مخدوم سید شیر علی بخار ی(سجاد ہ نشین مخدوم لعل شاہ سہروردی دینہ شریف جہلم)

میں حضرت لاثانی سرکار کی فروغ اسلام کیلئے کی گئی کاوشوں کو حقیقتاً خراج ِ تحسین پیش کرتا ہوں

             " میں حضرت لاثانی سرکار کی فروغ اسلام کیلئے کی گئی کاوشوں کو حقیقتاً خراج ِ تحسین پیش کرتا ہوں ۔میں یہاں خاص طور پر ذکر کرنا چاہتاہوں انکی تحریک کا جس نے اسلام کو جدید اورورسٹائل اندازمین پیش کیا۔
       " بلاشبہ آج چاردانگ عالم میں فیضان ِلاثانی سرکار کا سمندر ٹھاٹھیں ماررہا ہے اور بلاشہ وہ لوگ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں،جو اس عظیم الشان محفل(کنوینشن)میں موجود ہیں اور آج اس محفل میں شریک میرے لئے بھی خوشی بختی ہے کیونکہ خو د غرضی اور مطلب پرستی کے دور میں لاثانی سرکار کے پرچم تلے بہت بڑا اور عظیم الشان کا م ہورہاہے اور جس کے بارے میں ہمارے محترم جناب پیر سعادت علی شاہ صاحب (چورہ شریف) نے بھی فرمایا کہ وہ اس عظیم عالمگیر تنظیم کا سپاہی بننا اپنے لیے باعثِ فخر سمجھتے ہیں۔جناب محترم سید سعادت حسن صاحب برصغیر پاک و ہند کے ایسے ولی کامل ہیں،جنکی تاریخ کئی صدیوں پرمحیط ہے۔جن کا فیضان مدینہ شریف سے جاری ہے اور جنکی نظرالتفات کئی دلوں کو رنگ دیتی ہے۔اگر انہوں نے یہ اعلان فرمایا تو میں بھی اپنے آپ کو عقیدت مندوں اور مریدوں کا لاثانی سرکار کے اس جہاد میں شامل کرتا ہوں اور اس موقع پر کسی کلمہ گو مسلمان کو بھی پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔ہم" قائدِ انقلاب لاثانی سرکار" کی آواز پر لبیک کہتے ہیں سب کو چاہیے کہ وہ آپکے ساتھ تعاون کریں۔تاکہ وہ خواب جو ہمارے بڑوں نے دیکھے انکو تعبیر مل سکے اور اسلام اور خاص طور پر ملک پاکستان کیلئے باعثِ فخر ہو۔" آپ نے فرمایا!
  " اس آستانہ عالیہ پر میں دیکھتا ہو ں کہ لاثانی سرکار صاحب کی نظر جس طرف بھی ہے،لوگوں میں زندگی کی لہر دوڑ جاتی ہے،انکے اندر ایک انقلاب برپا ہو جاتا ہے۔حضرت لاثانی سرکار اور انکے آستانہ عالیہ سے ہر آن جو فیضان جاری وساری ہے اسکی تعریف کرتے ہوئے آپ نے فرمایا ! یہ حق سچ کی شمع ہے اسی لیے یہاں شمع رسالت ۖ کے پروانے جو ق د ر جوق آتے ہیں ۔کیوں نہ آئیں۔بلاشبہ یہ وہ مے( فیض )ہے جو                    طیبہ  سے منگائی جاتی ہے سینوں میں چھپائی جاتی ہے    توحیدکی  مے پیالوں سے نہیں نظر وںسے پلائی جاتی ہے
یہاں اس بات کا بھی خاص طور پر ذکر کرونگا کہ یہاں آنے والوں کی مہمان نوازی مثالی ہے جو کہ اولیاء عظام کی خاص نشانیوں میں سے ہے۔ اللہ تعالیٰ تاقیامت اس آستانہ عالیہ کو شاد و آباد فرمائے(آمین وثمہ آمین)"

مشاءخ کرام  

پیر طریقت رہبر شریعت پیرحافظ ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی صاحب (کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )

صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب موجودہ دورکے مسیحائے اعظم ہیں،آپ سرکار کی دعا سے بہت سے مریض جو کہ بے اولاد تھے، اولاد کی نعمت سے نوازے گئے، سینکڑوں لاعلاج مریض شفایاب ہوئے جن پر ڈاکٹرز بھی حیران ہیں

پیر سید احمد ندیم شاہ صاحب (کوآرڈنیٹرتنظیم مشائخ عظام پاکستان ۔لاہور)

دور حاضر میں اللّٰہ و رسولﷺ سے ملانے والی ہستی صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب ہیں

پیر محمد افتخار نقشبندی صاحب (کوآرڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ۔لاہور)

موجودہ دور میں اللّٰہ و رسولﷺ کی محبوب ہستی صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکارمد ظلہ العالی لوگوں کی فلاح و بہبود کے کام کررہے ہیں

پیر طریقت سید سیف الرحمن اخوند درویزہ صاحب (خلیفہ مجاز پیر سید عزیز شاہ مردان ،خیبر پختونخوا)

مجھے 1982ء میں ہی لاثانی سرکار سے روحانی طور پر ملاقات کا شرف حاصل ہوگیا تھا۔ جبکہ ظاہری طور پر ابھی لاثانی سرکار کو نہیں جانتا تھا۔

پیر طریقت ڈاکٹر خضر محمودقاضی صاحب ( دیول شریف)

ہم تمام مشائخ عظام اپنے قائد حضرت مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کی قیادت پر مکمل اعتماد اور اظہارِ یک جہتی کا اعلان کرتے ہیں