لاثانی ویلفئرفاءونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل حلقہ کرار والا فیصل آباد کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

 لاثانی ویلفئرفاءونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل حلقہ کرار والا فیصل آباد کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔لاہور میو ہسپتال سے تشریف لائے ہوئے سپیشلدٹ ڈاکٹرز کی ٹیم نے مریضوں کا فری معائنہ کیا اور فری ادویات فراہم کی گئیں۔ حلقہ کرار والا کی جانب سے درجنوں رکشوں کا بندوبست کیا گیا تھا جو مریضوں کو قریبی چکوں سے میڈیکل کیمپ پر فری پک اینڈ ڈراپ کی سہلوت فراہم کرتے رہے۔ دوران کیمپ مریضوں کیلئے چائے کا لنگر جاری رہا۔ میڈیکل کمیپ میں مقامی ایم این اے ٹکٹ ہولڈر میاں نعیم (پاکستان تحریک انصاف) نے وزٹ کیا ،اور چئرمین صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار اور پوری ٹیم کو شاندار کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ مقامی یو سی چئرمین جناب چوہدری باقر چڈھر صاحب نے بھی کیمپ کے انعقاد کو اہل علاقہ کی جانب سے بہت بڑی کاوش قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتا منظم کیمپ کے انعقاد پر میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں چئرمین صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کا شکریہ کیسے ادا کروں۔۔۔کیمپ صبح دس بجے سے شروع ہو کر رات سات بجے تک جاری رہا۔