لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل رحیم یارخان کے زیراہتمام امدادی کیمپ کا انعقاد

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی )صوفی مسعوداحمدصدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کی زیرسرپرستی لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کے زیراہتمام رحیم یار خان میں بیوائوں اور مسکینوں میںنقدی وراشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر محمد اقبال نقشبندی کہا کہ خدمت خلق کرنے سے اللہ کا قرب نصیب ہوتا ہے اور دل کو سکون ملتاہے۔ حضرت محمدۖ کی سنت کے مطابق عباد ت کی جائے تو اللہ پاک کے ہاں مقبولیت کا درجہ پاتی ہے۔ غریب اور مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ہر خوشی کے موقع پر پریشان حال مسلمان بھائیوں کی مدد کریں۔ خدمت خلق ایک ایسی عبادت ہے جس سے اللہ تعالیٰ انسان کو اپنی رحمتوں سے نوازتے ہیں۔ اس موقع پر حافظ سیف الرحمن نقشبندی نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ محمدفرحان نقشبندی اورحافظ محمداسلم اویسی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔اس موقع پرصوفی سلامت علی نقشبندی،ظفراقبال نقشبندی،محمدبوٹاشہزادنقشبندی،عبدالحمیدشاہد،حافظ اسلم اویسی اورمحمدعمرنقشبندی کے علاوہ لوگوں کی ایک کثیرتعدادنے شرکت کی۔